بہار میں تبدیلی کا وعدہ: لالو خاندان کی عوام سے ووٹنگ کی اپیل

پرانے چہرے، نئے خواب: بہار اسمبلی انتخابات میں لالو...

کیرالہ میں غربت کے خاتمے پر چین کے سفیر نے دی مبارکباد

کیرالہ کی حکومت نے انتہائی غربت کے خاتمے میں...

اندرا گاندھی کو کانگریس کا خراجِ تحسین: مسز گاندھی کی یادیں تاریخ کو زندہ کرتی ہیں

کانگریس نے ’شکتی استھل‘ پر اندرا گاندھی کی جدوجہد...

جے این یو میں تشدد کا واقعہ: طلبہ گروپوں کے درمیان جھڑپ کی حقیقت

دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)...

یوکرین میں روسی فوجی آپریشن میں تقریباً 64 ہسپتالوں پر حملہ: ڈبلیو ایچ او

یوکرین میں ایک ماہ قبل روسی فوجی آپریشن شروع ہونے کے بعد سے تقریباً 64 ہسپتالوں پر حملے ہو چکے ہیں

واشنگٹن: یوکرین میں تقریباً ایک ماہ قبل شروع ہوئے روسی فوجی آپریشن کے بعد سے یہاں تقریباً 64 اسپتالوں پر حملے کئے جا چکے ہیں۔ اس کی تصدیق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کی ہے، جس کی اطلاع الجزیرہ نے جمعرات کو اپنی رپورٹ میں دی ہے۔

تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 24 فروری سے 21 مارچ کے دوران حملوں میں روزانہ دو سے تین اسپتالوں کو نقصان پہنچا اور کم از کم 15 افراد ہلاک ہوئے۔

یوکرین مسلسل روس پر یہاں کے ہسپتالوں اورطبی مراکز پر حملے کا الزام لگاتا رہا ہے۔ ان میں ماریوپول میں واقع بچوں اور حاملہ خواتین کا ایک ہسپتال بھی شامل ہے۔

تاہم روس نے یوکرین کے شہریوں کو نشانہ بنانے کے الزامات کی بار بار تردید کی ہے۔

یوکرین میں جاری فوجی مہم کے پیش نظر یہاں اسپتالوں کی دوبارہ تعمیر نو کی جا رہی ہے تاکہ زخمیوں کا علاج کیا جا سکے اور لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرائی جا سکیں۔

ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ تقریباً 1,000 ہسپتال یا طبی مراکز ایسے ہیں جو یا تو روسی سرحد کے قریب ہیں یا روس کے زیر قبضہ علاقے میں ہیں۔