عالمی بازار کے مثبت اشارے کے باوجود، کاروباری ہفتے کے پہلے دن شیئر بازار کی گذشتہ دو دن کی تیزی پر بریک لگ گیا
ممبئی: عالمی بازار کے مثبت اشارے کے باوجود، ایس بی آئی، ایل ٹی، ایچ ڈی ایف سی، ریلائنس، آئی ٹی سی اور ٹاٹا اسٹیل جیسی بڑی کمپنیوں میں فروخت کی وجہ سے پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے دن شیئر بازار کی گذشتہ دو دن کی تیزی پر بریک لگ گیا۔
بی ایس ای کا تیس شیئر والا کا سینسری انڈیکس سینسیکس 571.44 پوائنٹس کم ہو کر 57292.49 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 169.45 پوائنٹس کم ہو کر 17117.60 پوائنٹس پر آگیا۔ بڑی کمپنیوں کی طرح بی ایس ای کی درمیانی کمپنیوں میں بھی فروخت ہوئی لیکن چھوٹی کمپنیوں کی طرف سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری کا نظریہ مضبوط ہوا۔ اس دوران مِڈ کیپ 162.82 پوائنٹس کم ہو کر 23661.79 پر آگیا، جبکہ اسمال کیپ 104.74 پوائنٹس کے اضافے سے 27811.06 پر آگیا۔
بی ایس ای کے 16 گروپ حصص فروخت کے دباؤ میں گر گئے۔ اس دوران سی ڈی جی ایس 0.87، ایف ایم سی جی 1.46، فائنانس 1.13، انڈسٹریز 0.64، آئی ٹی 0.58، ٹیلی کام 0.58، یوٹیلٹیز 1.89، آٹو 0.99، بینکنگ 1.30، کیپٹل گڈس 1.12، تیل اور گیس 0.88، ریئلٹی 0.68، ٹیک 0.77 اورپاور کے گروپ کے شیئر 1.81 فیصد اتر گئے۔
عالمی بازار میں تیزی کا رجحان رہا۔ اس دوران برطانیہ کے ایف ٹی ایس ای 0.71، جرمنی کے ڈی اے ایکس 0.05، جاپان کی نکئی 0.65 اور چین کے شنگھائی کمپوزٹ میں 0.08 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.89 فیصد گر گیا۔

