بہار میں تبدیلی کا وعدہ: لالو خاندان کی عوام سے ووٹنگ کی اپیل

پرانے چہرے، نئے خواب: بہار اسمبلی انتخابات میں لالو...

کیرالہ میں غربت کے خاتمے پر چین کے سفیر نے دی مبارکباد

کیرالہ کی حکومت نے انتہائی غربت کے خاتمے میں...

اندرا گاندھی کو کانگریس کا خراجِ تحسین: مسز گاندھی کی یادیں تاریخ کو زندہ کرتی ہیں

کانگریس نے ’شکتی استھل‘ پر اندرا گاندھی کی جدوجہد...

جے این یو میں تشدد کا واقعہ: طلبہ گروپوں کے درمیان جھڑپ کی حقیقت

دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)...

لکھیم پور کھیری تشدد کے کلیدی ملزم آشیش کی ضمانت کے خلاف درخواست پر سپریم کورٹ کا اترپردیش حکومت کو نوٹس

لکھیم پور کھیری تشدد کیس میں گواہوں پر مبینہ حملے کی شکایت کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے سپریم کورٹ نے اترپردیش حکومت کو نوٹس جاری کیا

نئی دہلی: لکھیم پورکھیری تشدد معاملے میں گواہوں پر مبینہ حملہ کی شکایت کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے سپریم کورٹ نے بدھ کے روز اترپردیش حکومت کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا۔

عدالت عظمیٰ نے کلیدی ملزم آشیش مشرا کو الہ آباد ہائی کورٹ کی طرف سے ملی ضمانت کو مسترد کرنے کا مطالبہ کرنے والی عرضی کی سماعت کے بعد نوٹس جاری کرنے کی ہدایت دی۔

چیف جسٹس این وی رمن کی سربراہی والی بینچ نے متوفی کسانوں کے اہل خانہ کی جانب سے کلیدی ملزم آشیش مشرا کی ضمانت مسترد کرنے کی اسپیشل لیوپٹیشن پر شنوائی کے بعد حکومت کو نوٹس جاری کیا۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے کے گواہوں کی حفاظت کو یقینی بنا نے کی ریاستی سرکار کو ہدایت دی ۔ سپریم کورٹ اس معاملے کی اگلی شنوائی 24 مارچ کو کرے گا۔

عرضی گزار- متوفی کسانوں کے اہلخانہ کے وکیل پرشانت بھوشن نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ اتر پردیش میں لکھیم پور کھیری تشدد معاملے کے ایک گواہ پر گزشتہ جمعرات کی شب کو حملہ کیا گیا تھا۔ عرضی ت گزاروں کا یہ بھی الزام ہے کہ ملزمان کی جانب سے گواہوں کو متاثر کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔ گواہوں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

اترپردیش میں بی جے پی کی حکومت کی واپسی کے بعد ملزمین کی جانب سے دھمکیاں

جلد سماعت کی استدعا کرتے ہوئے مسٹر بھوشن نے الزام کیا کہ ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کی واپسی کے بعد ملزمین کی جانب سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

مسٹر بھوشن نے کہا کہ ایسی صورت حال میں گواہوں اور عرضی گزاروں کے لیے ایک نیا چیلنج پیدا ہو گیا ہے۔ کلیدی ملزم آشیش کے علاوہ دیگر ملزمین بھی الہ آباد ہائی کورٹ میں ضمانت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مرکزی وزیر مملکت اجئے مشرا ٹینی کے بیٹے آشیش کو الہ آباد ہائی کورٹ نے 10 فروری کو ضمانت دی تھی۔

کسانوں کے اہلخانہ کی جانب سے مسٹر بھوشن نے آشیش کی ضمانت کو مسترد کرنے کے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی تھی۔ مسٹر بھوشن نے 4، 11 اور 15 مارچ کو عرضی پر جلد شنوائی کرنے کی استدعا کی تھی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے اس معاملے کو مناسب بینچ کے روبرو شنوائی کی ہدایت دی تھی۔

متوفی کسانوں کے اہلخانہ کی قیادت کر رہے جگجیت سنگھ کی طرف سے ایڈوکیٹ مسٹربھوشن نے فروری میں اسپیشل لیو پٹیشن دائر کی تھی ۔ عرضی گزار نےالہ آباد ہائی کورٹ کی جانب سے آشیش کو ضمانت دینے کو قانونی عمل اور انصاف کو نظر انداز کرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔
مسٹر بھوشن سے کچھ دن پہلے ایڈوکیٹ سی ایس پانڈا اور شیو کمار ترپاٹھی نے بھی آشیش کی ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ میں اسپیشل لیو پٹیشن دائر کی تھی۔

اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں گزشتہ سال 3 اکتوبر کو مبینہ طور پرآشیش کی کارنے چار کسانوں کو کچل دیا تھا ۔ اس کے بعد بھرکے تشدد میں بی جے پی کے دو کارکنوں کے علاوہ کار ڈرائیور اور ایک صحافی کی موت ہو گئی تھی۔