مایاوتی کا کسانوں کے بعد بے روزگاری کی وجہ سے خودکشی کرنے پر مجبور نوجوانوں کی تعداد میں حالیہ اضافہ پر اظہار تشویش
لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کسانوں کے بعد بے روزگاری کی وجہ سے خودکشی کرنے پر مجبور نوجوانوں کی تعداد میں حالیہ اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات سامنے آنے کے باوجود بی جے پی کی ترقی اور شائننگ انڈیا کے دعوے کتنے صحیح ہیں اس پر غور کیا جانا چاہئے۔
مایاوتی نے بے روزگاری کی وجہ سے نوجوانوں کی خودکشی کے معاملے میں اضافے کو اجاگر کرنے والی ایک میڈیا رپورٹ کے حوالے سے اتوار کو اس معاملے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں اس مسئلے پر بحث کرانے سے بچ رہی حکومت کی تنقید بھی کی۔
انہوں نے ٹویٹ کر کے لکھا ’قرض میں ڈوبی گھٹن کی زندگی کو مجبور کسانوں کی خودکشی کی خبریں پریشان کن ہیں۔ لیکن اب بے روزگار نوجوانوں کے ذریعہ بھی خودکشی کرنے کی مجبوری نے قومی تشویش، بے چینی و اشتعال کو مزید بڑھا دیا ہے۔ پھر بھی ترقی اور انڈیا شائننگ وغیرہ جیسا بی جے پی کا دعوی کتنا مناسب ہے۔
1. कर्ज में डूबी घुटन का जीवन जीने को मजबूर किसानों द्वारा आत्महत्या की खबरें विचलित करती हैं, किन्तु अब बेरोजगार युवाओं द्वारा भी आत्महत्या करने की विवशता ने राष्ट्रीय चिन्ता, बेचैनी व आक्रोश को और बढ़ा दिया है। फिर भी विकास व इण्डिया शाइनिंग आदि जैसा भाजपा का दावा कितना उचित?
— Mayawati (@Mayawati) February 13, 2022
اترپردیش کی سابق وزیر اعلی مایاوتی نے اس سلگتے مسئلے پر پارلیمنٹ میں بحث سے انکار کرنے کو بی جے پی کی مغرور سوچ کا نتیجہ قرار دیا۔
انہوں نے بی جے پی کو ملکی مفاد میں تنگ نظری کو ترک کرنے کی نصیحت دیتے ہوئے کہا ’بی جے پی کے ذریعہ پارلیمنٹ میں بھی بے روزگاری کے تازہ قومی مسئلے پر بحث سے انکار کرنا ان کی غلط و پرغرور سوچ نہیں ہے تو اور کیا ہے؟۔کون نوجوان بے روزگاری کا طعنہ و رسوائی برداشت کرنا چاہتا ہے؟۔ بی جے پی کے لوگ اپنی تنگ نظری کو ترک کریں تبھی ملک کا کچھ فائدہ ممکن ہے۔
2. साथ ही, भाजपा द्वारा संसद में भी बेरोजगारी की ज्वलन्त राष्ट्रीय समस्या से इंकार करना इनकी यह गलत व अहंकारी सोच नहीं है तो और क्या है? कौन युवा बेरोजगारी का ताना व अपमान सहना चाहता है? भाजपा के लोग अपनी संकीर्ण सोच व मानसिकता को त्यागें तभी देश का कुछ भला संभव।
— Mayawati (@Mayawati) February 13, 2022

