بہار میں تبدیلی کا وعدہ: لالو خاندان کی عوام سے ووٹنگ کی اپیل

پرانے چہرے، نئے خواب: بہار اسمبلی انتخابات میں لالو...

کیرالہ میں غربت کے خاتمے پر چین کے سفیر نے دی مبارکباد

کیرالہ کی حکومت نے انتہائی غربت کے خاتمے میں...

اندرا گاندھی کو کانگریس کا خراجِ تحسین: مسز گاندھی کی یادیں تاریخ کو زندہ کرتی ہیں

کانگریس نے ’شکتی استھل‘ پر اندرا گاندھی کی جدوجہد...

جے این یو میں تشدد کا واقعہ: طلبہ گروپوں کے درمیان جھڑپ کی حقیقت

دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)...

وسطی ضلع گاندربل میں ٹی آر ایف کے تین دہشت گرد اعانت کار گرفتار، اسلحہ ضبط: پولیس کا دعویٰ

جموں و کشمیر پولیس نے وسطی ضلع گاندربل میں ایک دہشت گرد ماڈیول کا پردہ فاش کرنے کے بعد ٹی آر ایف سے وابستہ لشکر طیبہ سے وابستہ تین دہشت گرد اعانت کاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سری نگر: جموں و کشمیر پولیس نے وسطی ضلع گاندربل میں دہشت گردوں کے ایک ماڈیول کو بے نقاب کرکے لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم ٹی آر ایف سے وابستہ تین دہشت گرد اعانت کاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گاندربل پولیس نے فوج کی 24 آر آر اور سی آر پی ایف کی 115 بٹالین کے ہمراہ ضلع کے شہامہ علاقے میں ایک ناکہ چیکنگ کے دوران تین دہشت گرد اعانت کاروں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا۔

ترجمان نے گرفتار شدگان کی شناخت فیصل منظور ولد منظور احمد لون ساکن براری پورہ شوپیاں، اظہر یعقوب ولد محمد یعقوب گنائی ساکن زائی پورہ شوپیاں اور ناصر احمد ڈار ولد محمد ایوب ڈار ساکن کولگام کے بطور کی ہے۔

انہوں بیان میں کہا کہ گرفتار شدہ دہشت گرد اعانت کاروں کی تحویل سے دو چینی ساخت کے پستول، تین پستول میگزین، پندرہ گولیاں، دو گرینیڈ اور تین موبائل فون بر آمد کئے گئے۔

موصوف ترجمان نے بیان میں کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران گرفتار شدگان نے لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم ٹی آر ایف سے اپنی وابستگی ظاہر کی۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن گاندربل میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ اس ضمن میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔