جمعہ, مارچ 13, 2026

بائیڈن کی یوکرین کے تنازع پر یوروپی رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ

Share

وائٹ ہاؤس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں رہنماؤں نے یوکرین کے خلاف روسی حملے کو روکنے کے لیے اپنی مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کے خلاف روس کی بڑھتی ہوئی جارحیت پر ایک میٹنگ کی اور ناٹو کے مشرقی حصے میں سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔

پیر کو ہونے والی ورچوول میٹنگ میں یوروپی کمیشن، یورپی کونسل، ناٹو، فرانس، جرمنی، اٹلی، پولینڈ اور برطانیہ کے رہنماؤں نے اس مٹنگ میں شرکت کی۔

وائٹ ہاؤس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں رہنماؤں نے یوکرین کے خلاف روسی حملے کو روکنے کے لیے اپنی مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا، جس میں روس پر سخت سے سخت اقتصادی پابندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ ناٹو کے مشرق کی جانب سیکیورٹی کو مضبوط بنانا بھی شامل ہے۔

وائٹ ہاؤس نے کہا ’’رہنماؤں نے موجودہ کشیدگی کے سفارتی حل کے لیے اپنی مشترکہ خواہش پر زور دیا اور روس کے ساتھ متعدد فارمیٹس میں حالیہ مصروفیات کا جائزہ لیا‘‘۔

Read more

Local News