پرمود ساونت کی قیادت میں (بی جے پی) کے ایک وفد نے گورنر پی ایس سری دھرن پلئی سے وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ پنجاب کے دوران سیکورٹی میں لاپروائیوں پر پنجاب کانگریس حکومت کو برخاست کرنے کی اپیل کی ہے۔
پنجی: گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک وفد نے گورنر پی ایس سری دھرن پلئی سے وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ پنجاب کے دوران سیکورٹی میں لاپروائیوں پر پنجاب کانگریس حکومت کو برخاست کرنے کی اپیل کی ہے۔
سرکاری ذرائع نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔
جمعرات کی شام صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ساونت نے کہا “یہ ملک کی تاریخ میں اس طرح کا پہلا واقعہ ہے۔ جب ایک ریاستی حکومت جو وزیر اعظم کو سیکورٹی نہیں دے سکتی تو ہم عام لوگوں کی حالت کے بارے میں کچھ بھی نہیں سوچ سکتے‘‘۔
PM Security Breach: गोवा में राज्यपाल से मिले भाजपा नेता, बोले- बर्खास्त की जाए पंजाब की चन्नी सरकार
https://t.co/nYEXHjESZb #GoaElection2022 #GoaPolls #PMNarendraModi #securitylapse #PMSecurity #BJP #PramodSawant #Channi #Punjab— Asianetnews Hindi (@AsianetNewsHN) January 7, 2022
انہوں نے کہا کہ ہم نے گورنر سے صدر کی مداخلت طلب کی ہے اور کانگریس حکومت کو برطرف کرکے پنجاب میں صدر راج نافذ کرنے کی درخواست کی ہے۔
وفد میں بی جے پی گوا یونٹ کے صدر سدانند شیٹ تانڈوے، ریاستی محصولات کی وزیر جینیفر مونسی راٹے، این آر آئی کمشنر نریندر سوائیکر، ایم ایل اے ٹونی فرنانڈس اور دیگر شامل تھے۔

