بہار میں تبدیلی کا وعدہ: لالو خاندان کی عوام سے ووٹنگ کی اپیل

پرانے چہرے، نئے خواب: بہار اسمبلی انتخابات میں لالو...

کیرالہ میں غربت کے خاتمے پر چین کے سفیر نے دی مبارکباد

کیرالہ کی حکومت نے انتہائی غربت کے خاتمے میں...

اندرا گاندھی کو کانگریس کا خراجِ تحسین: مسز گاندھی کی یادیں تاریخ کو زندہ کرتی ہیں

کانگریس نے ’شکتی استھل‘ پر اندرا گاندھی کی جدوجہد...

جے این یو میں تشدد کا واقعہ: طلبہ گروپوں کے درمیان جھڑپ کی حقیقت

دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)...

میرے خواب میں صرف کورونا کے ستائے ہوئے متاثرین آتے ہیں: اویسی

اویسی نے اکھلیش کے خواب میں کرشن بھگوان اور یوگی کے خواب میں شری رام کے آنے کے دعوی کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ ان کے خواب میں صرف کورونا کے ستائے ہوئے متاثرین آتے ہیں۔

مرادآباد: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر و حیدرآباد سے رکن پارلیمان اسد الدین اویسی نے اکھلیش یادو کے خواب میں کرشن بھگوان اور یوگی آدتیہ ناتھ کے خواب میں شری رام کے آنے کے دعوی کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ ان کے خواب میں صرف کورونا کے ستائے ہوئے متاثرین آتے ہیں۔

اویسی گذشتہ دو دنوں سے مرادآباد میں مقیم تھے اور رائے بریلی روانہ ہونے سے پہلے میڈیا نمائندوں سے خطاب کررہے تھے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو اور اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو دن میں ہی منگیریلال کے حسین سپنے نظر آ رہے ہیں۔

حیدرآباد سے رکن پارلیمان نے کہا کہ اکھلیش یادو کو آج کل سپنے میں کرشن بھگوان آ رہے ہیں اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے سپنے میں شری رام۔ میں کہنا چاہتا ہوں کہ سپنے تو ’ٹین ایجرس‘ کو آتے ہیں۔ ایم آئی ایم لیڈر نے دونوں لیڈروں کے حکومت بنانے کے دعوی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں بغیر وقت گنوائے راج بھون جا کر گورنر سے مل کر حلف کیوں نہیں لے لیتے؟

سیاست میں مسلمانوں کے شراکت داری کا ڈاٹا تیار کرنے اور جلد ہی اسے لکھنؤ سے شائع کرنے کا ذکر کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ اترپردیش کے مسلمانوں کی سیاست میں شراکت داری اس بار کتنی ہوگی اس سلسلے میں ایکسپرٹس سے ہر طرح کا ڈاٹا تیار کرایا گیا ہے۔ جلد ہی کھلے اسٹیج سے اسے شائع کیا جائے گا۔