جمعہ, مارچ 13, 2026

قومی یوم کسان: مرکز پر تلنگانہ کے وزیر تارک راما راو کی نکتہ چینی

Share

تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے قومی یوم کسان کے موقع پر کسانوں کو مبارکباد دی

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے قومی یوم کسان کے موقع پر کسانوں کو مبارکباد پیش کی۔ سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم تارک راما راو نے اس خصوص میں سلسلہ وار ٹوئیٹس کرتے ہوئے ریاست سے دھان کی خریداری کے مسئلہ پر مرکز کی مودی زیر قیادت بی جے پی حکومت سے تلنگانہ کے ٹکراو کے سلسلہ میں این ڈی اے حکومت پر نکتہ چینی کی۔

انہوں نے ایک ٹویٹ میں نشاندہی کرتے ہوئے واضح کیا کہ وزیر اعلی کے چندر شیکھر راو کی قیادت میں تلنگانہ نے زراعت کے میدان میں منفرد ترقی کی ہے اور دھان کی پیداوار کے ضمن میں قبل ازیں کے ریکارڈ ٹوٹ گئے، لیکن مرکزی حکومت کا امداد سے انکار ہمارے کسانوں کے لیے پریشانی کا باعث بن رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھان کی خریداری کے معاملے میں اصل حقائق یہ ہے کہ ریاستی حکومت نے بار بار مرکزی بی جے پی حکومت سے دھان کی خریداری پر واضح پالیسی کا اعلان کرنے اور کسانوں کو پریشان نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسان جتنا بہتر ہوگا، ریاست اتنی ہی بہتر ہوگی۔ ہماری پالیسی ہے کہ ریاست اچھی ہے تو ملک اچھا ہے۔

Read more

Local News