پولیس نے ضلع پلوامہ میں پانچ کلو وزنی آئی ای ڈی کو ناکارہ بنا کر ایک بڑے سانحہ کو ٹالنے کا دعویٰ کیا
سری نگر: پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پانچ کلو وزنی آئی ای ڈی کو بر آمد کرنے کے بعد اس کو ناکارہ بنا کر ایک بڑے سانحے کو ٹالنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پلوامہ پولیس، فوج کی 50 آر آر اور سی آر پی ایف کی 183 بٹالین کی ایک مشترکہ ٹیم نے پلوامہ کے وانپورہ علاقے میں نیوا – سری نگر روڈ پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔
انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سڑک کے کنارے پر لگائی گئی ایک آئی ای ڈی کو برآمد کیا گیا جس کا وزن قریب پانچ کلو تھا۔
Pulwama Police averted major tragedy. Acting on a specific information Pulwama Police along with 50 RR & 183 BN CRPF found an IED of approx. 5kg assembled in a container planted on Newa Srinagar road. However, BD squad of Police & Army destroyed it on spot @JmuKmrPolice
— Pulwama Police (@ssppul) December 23, 2021
پولیس ذرائع نے بتایا کہ آئی ای ڈی برآمد ہوتے ہی بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا جس نے اس دھماکہ خیز مواد کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کیا ہے اور بعض مشکوک افراد کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا گیا ہے۔

