بہار میں تبدیلی کا وعدہ: لالو خاندان کی عوام سے ووٹنگ کی اپیل

پرانے چہرے، نئے خواب: بہار اسمبلی انتخابات میں لالو...

کیرالہ میں غربت کے خاتمے پر چین کے سفیر نے دی مبارکباد

کیرالہ کی حکومت نے انتہائی غربت کے خاتمے میں...

اندرا گاندھی کو کانگریس کا خراجِ تحسین: مسز گاندھی کی یادیں تاریخ کو زندہ کرتی ہیں

کانگریس نے ’شکتی استھل‘ پر اندرا گاندھی کی جدوجہد...

جے این یو میں تشدد کا واقعہ: طلبہ گروپوں کے درمیان جھڑپ کی حقیقت

دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)...

جنرل راوت، ان کی اہلیہ اور دیگر 11 افراد کی ہیلی کاپٹر حادثے میں موت

جنرل راوت ایئر فورس کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر میں ویلنگٹن کے ڈیفنس سروسز کالج میں ایک تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ ان کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں 14 افراد سوار تھے۔

نئی دہلی: ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت اور دیگر 11 افراد کی آج اس وقت موت ہو گئی جب تمل ناڈو کے کنور میں ایئر فورس کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ فضائیہ نے ایک ٹویٹ میں یہ جانکاری دی۔ ہیلی کاپٹر میں سوار گروپ کیپٹن ورون سنگھ حادثے میں زخمی ہو گئے اور ان کا ویلنگٹن کے ملٹری ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔

جنرل راوت ایئر فورس کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر میں ویلنگٹن کے ڈیفنس سروسز کالج میں ایک تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ ان کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں 14 افراد سوار تھے۔ ہیلی کاپٹر تمل ناڈو کے ضلع نیلگیری کے کنور علاقے میں سلور سے ٹیک آف کرنے کے بعد گر کر تباہ ہو گیا۔

راوت کی موت پر راج ناتھ سنگھ کا اظہار رنج و غم

جنرل راوت کی موت پر اپنے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ان کی موت سے ملک اور مسلح افواج کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

ایک ٹویٹ پیغام میں مسٹر سنگھ نے کہا کہ "چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ اور مسلح افواج کے دیگر 11 اہلکاروں کی اچانک موت سے انہیں دلی تکلیف ہوئی ہے۔ ان کی بے وقت موت ملک اور مسلح افواج کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔‘‘

فضائیہ نے ایک ٹویٹ میں جنرل راوت کی موت کی تصدیق کی۔ فضائیہ نے کہا کہ انتہائی افسوس کے ساتھ اس بات کی تصدیق کی جا رہی ہے کہ اس افسوسناک واقعہ میں جنرل راوت، ان کی اہلیہ اور 11 دیگر افراد کی موت ہو گئی ہے۔  فضائیہ نے کہا کہ ہیلی کاپٹر میں سوار گروپ کیپٹن ورون سنگھ اس حادثے میں زخمی ہوگئے ہیں اور ان کا ویلنگٹن کے ملٹری ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔