موبائل فون میں ’سنچار ساتھی‘ ایپ لازمی قرار، سرکاری احکام پر حزب اختلاف برہم

سائبر سیکیورٹی کا سرکاری دعویٰ یا ریاستی نگرانی کا...

ہند-نیپال سرحد سے 6 ماہ میں 100 خواتین غائب: انسانی اسمگلنگ کا شبہ

ہند-نیپال سرحد سے گزشتہ 6 ماہ میں تقریباً 100...

دہلی ہائی کورٹ کا طلاق کا فیصلہ: شادی میں اعتماد کی اہمیت پر زور

دہلی ہائی کورٹ نے طلاق کے مقدمے میں فیصلہ...

الٹی ہو گئیں سب تدبیریں: بہار کے انتخابی نتائج کا سیاسی متن و حاشیہ

بہار اسمبلی انتخابات 2025، این ڈی اے کی غیر...

دہلی دھماکے کے بعد سیکیورٹی کے سخت انتظامات، شہریوں کے تعاون کی ضرورت

دہلی دھماکے کے بعد شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی...

مایاوتی کا یوپی ٹی ای ٹی پرچہ افشاں معاملے کی اعلی سطحی جانچ کرانے کا مطالبہ

پرچہ افشاں ہونے کے معاملے کی وجہ سے یوپی ٹی ای ٹی کے منسوخ ہونے کو سنگین مسئلہ بتاتے ہوئے مایاوتی نے معاملے کی اعلی سطحی جانچ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

لکھنؤ: پرچہ افشاں ہونے کے معاملے کی وجہ سے اترپردیش ٹیچر اہلیتی امتحان (یوپی ٹی ای ٹی) کے منسوخ ہونے کو سنگین مسئلہ بتاتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سربراہ مایاوتی نے معاملے کی اعلی سطحی جانچ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

محترمہ مایاوتی نے اتوار کو ٹویٹ کیا ‘جس طرح ایس پی حکومت میں نقل عام بات ہوتی تھی۔ اسی طرح بی جے پی حکومت میں بھی پرچہ افشاں ہونے سے یوپی میں ٹیچروں کی تقرری کے لئے آج کا یوپی ٹی ای ٹی امتحان منسوخ ہو جانا کافی سنگین معاملہ ہے۔ تقریبا 21 لاکھ امیدواروں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ مناسب نہیں’۔

انہوں نے کہا ‘بی ایس پی کا مطالبہ ہے کہ یوپی حکومت اس تازہ واقعہ کا سخت نوٹس لے کر اس کی فورا سے پیشتر اعلی سطح جانچ کرائے اور خاطیوں کو سخت قانونی سزا یقینی کرے اور آگے جلد ہی اس امتحان کو بہتر ڈھنگ سے کرانے کے پختہ انتظام کو یقینی کرے۔

قابل ذکر ہے کہ پرچہ افشاں ہونے کی وجہ سے یو پی ٹی ای ٹی امتحان صبح منسوخ کرنا پڑا تھا۔ یہ اعلان اس وقت ہوا جب سوالنامے تقسیم کئے جا رہے تھے۔