اترپردیش کے ضلع پریاگ راج کے پھاپھا مئو علاقے میں ایک ہی کنبے کے چار اراکین کا قتل کردیا گیا۔ ان کے سر پر کلہاڑی سے کئے گئے حملے کے زخم ہیں۔
پریاگ راج: اترپردیش کے ضلع پریاگ راج کے پھاپھا مئو علاقے میں ایک ہی کنبے کے چار اراکین کا قتل کردیا گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ لال موہن گنج گاؤں باشندہ پھول چند (50)، بیوی مینو (45)، بیٹی سپنا (17) اور بیٹا شیو (13) کے ساتھ رہتا تھا۔ دیر رات کسی وقت نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ان کا قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سروسریشٹھ ترپاٹھی نے بتایا کہ صبح واقعہ کی اطلاع پولیس کو ملی۔ پولیس مقتولین سے ملنے والوں کے بارے میں اطلاعات اکٹھا کررہی ہے۔ گھر کے اندر چار لوگوں کی لاشیں ملی ہیں۔ ان کے سر پر کلہاڑی سے کئے گئے حملے کے زخم ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تینوں افراد کی لاشیں باہر برآمدے میں جبکہ لڑکی کی لاش گھر کے اندر ملی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ قتل کی وجوہات کا فی الحال پتہ نہیں چل سکا ہے۔ کنبے سے موصول اطلاع کے مطابق پھول چند نے سال 2019 اور 2021 میں زمینی تنازع میں ایس ایس ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرایا تھا۔ اس کیس میں کوئی کاروائی نہ ہونے کا انہیں پر الزام تھا۔ اس کے بارے میں جانکاری یکجا کرتے ہوئے سخت کاروائی کریں گے۔
مسٹر ترپاٹھی نے بتایا کہ مشتبہ افراد پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا گیا ہے۔ واقعہ کا جلد ہی انکشاف کردیا جائے گا۔

