آج شیئر مارکیٹ میں تیزی آئی اور بی ایس ای کا نڈیکس 454.10 پوائنٹ کی سبقت کے ساتھ 58,795.09 پوائنٹ پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچنج (این ایس ای) کا نفٹی 121.20 پوائنٹ کی تیزی لیکر 17,536.25 پوائنٹ پر پہنچ گیا۔
ممبئی: عالمی بازار میں تیزی کے درمیان مقامی سطح پر ریلائنس انڈسٹریز کے شیئروں میں چھ فیصد سے زیادہ اضافہ کی بدولت آج شیئر مارکیٹ ایک دن کی گراوٹ سے نکل کر مضبوطی کے ساتھ بند ہوا۔
ریلائنس انڈسٹریز (آر آئی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹر نے بدھ کو اعلان کیا کہ اس نے گیسی فکیشن انڈرٹیکنگ کو مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی کو ٹرانسفر کرنے کے لئے ایک اسکیم کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی کے اس اعلان کے بعد آج اس کے شیئر کی قیمت میں چھ فیصد سے زیادہ کی تیزی درج کی گئی۔
نیشنل اسٹاک ایکسچنج کا نفٹی 17,536.25 پوائنٹ پر پہنچ گیا
آر آئی ایل کے اس اعلان سے آج شیئر مارکیٹ میں تیزی آئی اور بی ایس ای کا انڈیکس 454.10 پوائنٹ کی سبقت کے ساتھ 58,795.09 پوائنٹ پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچنج (این ایس ای) کا نفٹی 121.20 پوائنٹ کی تیزی لیکر 17,536.25 پوائنٹ پر پہنچ گیا۔ بڑی کمپنیوں کی طرح چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی خریداری کا زور رہا۔ مڈکیپ 174.79پوائنٹ بڑھ کر 25,675.41 پوائنٹ اور اسمال کیپ 247.69 پوائنٹ چڑھ کر 28,822.75 پوائنٹ پر رہا۔
بی ایس ای میں مجموعی طورپر 3411 کمپنیوں کے شیئروں میں کاروبار ہوا، جن میں سے 2114 میں خریداری جبکہ 1178 میں فروخت ہوئی جبکہ 119 مستحکم رہیں۔ این ایس ای میں 25 ہرے اور 25 لال نشان پر رہیں۔
اس دوران بی ایس ای میں توانائی گروپوں کے شیئر نے سب سے زیادہ 4.47 فیصد کا فائدہ کمایا۔ اسی طرح بیسک میٹریلس 0.54، ہیلتھ کے ئر 1.53، آئی ٹی 0.89، مواصلات 1.51، یوٹلی ٹیز 1.26، کنزیومر ڈیوریبلس 0.63، تیل اور گیس 1.19، پاور 0.69، ٹیک 0.98 اور ریلٹی گروپ 1.86فیصد چڑھا۔ بین الاقوامی سطح پر تیزی کا رخ رہا۔ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.13، جرمنی کا ڈیکس 0.30، جاپان کا نکئی 0.67 اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.22فیصد سبقت میں رہا جبکہ چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.24فیصد اتر گیا۔

