بہار کے عوامی مسائل کی آواز: تیجسوی یادو کی ‘ادھیکار یاترا’ کا آغاز

تیجسوی یادو کی بہار ادھیکار یاترا 11 اضلاع میں...

نئی قیادت کی ضرورت: شیوپال یادو کا پارٹی نظم و ضبط پر زور

شیوپال یادو نے سماج وادی پارٹی کے عہدے داروں...

دہلی کی سڑکوں پر خوفناک حادثہ: وزارت خزانہ کے اہلکار کی جان گئی، تفتیش جاری

تحقیقاتی عمل میں تیزی، وزارت خزانہ کے اہلکار کی...

کوہلی کی بیٹی کی عصمت دری کی دھمکی دینے والا نوجوان حیدرآباد میں گرفتار

ممبئی پولیس نے ہندوستانی کرکٹر وراٹ کوہلی کی بیٹی کی عصمت دری کرنے کی دھمکی دینے والے نوجوان کو حیدرآباد سے گرفتار کر لیا ہے۔ اس نوجوان کی شناخت رام ناگیش کے طور پر کی گئی ہے۔

حیدرآباد: ممبئی پولیس نے ہندوستانی کرکٹر وراٹ کوہلی کی بیٹی کی عصمت دری کرنے کی دھمکی دینے والے نوجوان کو حیدرآباد سے گرفتار کر لیا۔

اس نوجوان کی شناخت رام ناگیش کے طور پر کی گئی ہے۔ اس نے یہ دھمکی آن لائن دی تھی۔ ممبئی پولیس سائبر سیل نے 23 سالہ شخص کو حیدرآباد سے گرفتار کیا۔ اس کو ممبئی لے جایا گیا۔

اس نے ٹی 20 عالمی کپ میں پاکستان کے ہاتھوں ہندوستانی ٹیم کی شکست کے بعد کوہلی کی جانب سے فاسٹ بولر محمد سمیع کی حمایت کے بعد ٹوئٹر پوسٹ پر آن لائن یہ دھمکی دی تھی۔

مختلف میڈیا ایجنسیوں کی جانچ نے اس بات کا اشارہ کیا تھا کہ یہ ٹوئٹر ہینڈل جس سے یہ دھمکی دی گئی تھی، پاکستان سے ہے۔ تاہم کوئنٹ ویب فیکٹ چیکنگ ٹیم نے پتہ چلایا کہ یہ اکاؤنٹ جس سے دھمکی دی گئی تھی وہ جاریہ سال اپریل میں بنایا گیا ہے۔ اس کے یوزرنام اور ٹوئٹر ہینڈل کو کئی مرتبہ تبدیل کیا گیا۔ بعد ازاں پتہ چلا کہ اس ٹوئٹر کو چلانے والے کا تعلق حیدرآباد سے ہے جس پر کارروائی کرتے ہوئے اس شخص کی گرفتاری کو یقینی بنایا گیا۔