بہار میں تبدیلی کا وعدہ: لالو خاندان کی عوام سے ووٹنگ کی اپیل

پرانے چہرے، نئے خواب: بہار اسمبلی انتخابات میں لالو...

کیرالہ میں غربت کے خاتمے پر چین کے سفیر نے دی مبارکباد

کیرالہ کی حکومت نے انتہائی غربت کے خاتمے میں...

اندرا گاندھی کو کانگریس کا خراجِ تحسین: مسز گاندھی کی یادیں تاریخ کو زندہ کرتی ہیں

کانگریس نے ’شکتی استھل‘ پر اندرا گاندھی کی جدوجہد...

جے این یو میں تشدد کا واقعہ: طلبہ گروپوں کے درمیان جھڑپ کی حقیقت

دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)...

احمد نگر کے اسپتال میں خوفناک آگ، 10 مریض ہلاک، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کا اظہار رنج

احمد نگر کے سول اسپتال میں ہفتہ کو شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگنے سے دس مریض ہلاک اور دس سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

احمد نگر/نئی دہلی: مہاراشٹر کے احمد نگر کے سول اسپتال میں ہفتہ کو شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگنے سے دس مریض ہلاک اور دس سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

احمد نگر کے ضلع مجسٹریٹ راجیندر بھوسلے نے بتایا کہ حادثہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہوا۔

اسپتال کے عملے نے آج یہاں بتایا کہ آگ انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں تقریباً 11.30 بجے لگی اور تیزی سے پورے کمرے میں پھیل گئی۔ کمرے میں تقریباً 25 کووڈ مریض داخل تھے۔
مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

سات فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے احمد نگر اسپتال میں حادثے میں مریضوں کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی تمنا کی ہے۔

وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ’’مہاراشٹر کے احمد نگر کے سول اسپتال میں پیش آنے والے دل دہلا دینے والے حادثے سے بہت تکلیف ہوئی ہے۔ غم کی اس گھڑی میں میری تعزیت سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہے اور میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتا ہوں۔

حکام نے بتایا کہ مریضوں کو دوسری جگہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مہاراشٹر حکومت کے وزیر حسن مشرف نے کہا کہ اس واقعے میں دس افراد کی المناک موت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور اگر غفلت پائی گئی تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مسٹر مشرف احمد شہر کے نگران وزیر ہیں۔