بہار میں تبدیلی کا وعدہ: لالو خاندان کی عوام سے ووٹنگ کی اپیل

پرانے چہرے، نئے خواب: بہار اسمبلی انتخابات میں لالو...

کیرالہ میں غربت کے خاتمے پر چین کے سفیر نے دی مبارکباد

کیرالہ کی حکومت نے انتہائی غربت کے خاتمے میں...

اندرا گاندھی کو کانگریس کا خراجِ تحسین: مسز گاندھی کی یادیں تاریخ کو زندہ کرتی ہیں

کانگریس نے ’شکتی استھل‘ پر اندرا گاندھی کی جدوجہد...

جے این یو میں تشدد کا واقعہ: طلبہ گروپوں کے درمیان جھڑپ کی حقیقت

دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)...

مدھیہ پردیش میں چار اسمبلی ضمنی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی شروع

مدھیہ پردیش میں چار اسمبلی ضمنی انتخابات کے لیے آج صبح 8 بجے ووٹوں کی گنتی سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان شروع ہو گئی۔

بھوپال: مدھیہ پردیش کے کھنڈوا پارلیمانی حلقہ، رائےگاؤں، پرتھوی پور اور جوبٹ اسمبلی ضمنی انتخابات کے لیے آج صبح 8 بجے ووٹوں کی گنتی سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان شروع ہو گئی۔ سب سے پہلے پوسٹل بیلٹ کی گنتی کی جائے گی۔

کھنڈوا پارلیمانی حلقہ کی حدود میں آنے والی باگلی اسمبلی حلقہ کے ووٹوں کی گنتی ضلع دیواس ہیڈکوارٹر، مندھاتا اور پندھانا کے ووٹوں کی گنتی کھنڈوا میں، برہان پور اور نیپا نگر کے ووٹوں کی گنتی برہان ضلع ہیڈکوارٹر میں کی جا رہی ہے۔ اسی طرح بڑوہا اور بھیکھن گاوں اسمبلی حلقوں کی گنتی کھرگون میں شروع ہو گئی ہے۔ وہیں پرتھوی پور اسمبلی حلقہ کے ووٹوں کی گنتی نیواڑی میں، رائےگاؤں کی ستنا اور جوبٹ کی علی راج پور میں کی جا رہی ہے۔

ہر اسمبلی حلقہ میں ووٹوں کی گنتی کے لیے دو ہال بنائے گئے ہیں جن میں سات سات میزیں لگائی گئی ہیں۔ پوسٹل بیلٹ پیپرز کے ووٹوں کی گنتی کے لیے نیواڑی، علی راج پور، ستنا اور کھنڈوا میں الگ الگ کمرے بنائے گئے ہیں۔ پرتھوی پور میں 22 راؤنڈ، رائےگاؤں میں 23 اور جوبٹ میں 30 راؤنڈ میں ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ اسی کھنڈوا پارلیمانی حلقہ میں باگلی میں 26، مندھاتا میں 22، کھنڈوا میں 28، پندھانا میں 28، نیپا نگر میں 27 اور برہان پور میں 32، بھیکن گاؤں میں 25 اور بڑوہا اسمبلی حلقہ میں 22 راؤنڈ میں ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔

گنتی کے تمام مقامات پر ضلعی پولیس اور مرکزی نیم دستوں کی تعیناتی کی گئی ہے۔ ووٹوں کی گنتی کے دوران اور نتائج کے اعلان کے بعد کوئی بھی جیت کا جلوس نہیں نکالا جائے گا۔ متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جیتنے والے امیدوار کو انتخابی سرٹیفکیٹ فراہم کرایا جائے گا ، جس میں جیتنے والے امیدوار کے ساتھ زیادہ سے زیادہ دو افراد ہوں گے۔