عالمی بازار میں جمعہ کو خام تیل کے بلند ترین سطح پر قائم رہنے کے درمیان پٹرول – ڈیزل کی قیمتوں میں گھریلو سطح پر مسلسل تیسرے دن اضافہ جاری ہے۔
نئی دہلی: عالمی بازار میں جمعہ کو خام تیل کے بلند ترین سطح پر قائم رہنے کے درمیان پٹرول – ڈیزل کی قیمتوں میں گھریلو سطح پر مسلسل تیسرے دن اضافہ جاری ہے۔ سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ہفتے کو مسلسل چوتھے دن ان دونوں کی قیمتوں میں 35-35 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جس کے بعد قومی دارالحکومت نئی دہلی میں پٹرول 108.99 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 97.72 روپے فی لیٹر کے اب تک ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
اس اضافے کے بعد ممبئی میں پٹرول 114.81روپے اور ڈیزل 105.86 روپے فی لیٹر، مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں سب سے مہنگا پٹرول 117.71 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 107.13 روپے فی لیٹر، پٹنہ میں پٹرول 112.76 روپے اور ڈیزل بنگلورو میں 104.35 روپے فی لیٹر پٹرول 112.79 روپے اور ڈیزل 103.72 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔
کولکاتا میں بھی پٹرول 109.46 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 100.84 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔ رانچی میں ان دونوں کی قیمتوں میں فرق صرف 11 پیسے ہے۔ پٹرول 103.20 روپے اور ڈیزل 103.20 روپے فی لیٹر ہے۔ نوئیڈا، دہلی این سی آر میں پٹرول کی قیمت 106.12 روپے اور ڈیزل کی قیمت 98.38 روپے فی لیٹر ہے۔
ڈیزل بھی بیشتر شہروں میں سنچری لگا رہا ہے
ابھی ملک کے تمام بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت 105 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی ہے۔ ڈیزل بھی بیشتر شہروں میں سنچری لگا رہا ہے۔ اس مہینے میں اب تک 30 دنوں میں سے 23 دنوں میں ان دونوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس ماہ اب تک پٹرول 7.35 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 7.95 روپے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے۔
مارکیٹ اسٹڈی اور کریڈٹ ریٹنگ کمپنی گولڈمین سیکس نے اگلے سال تک برینٹ کروڈ 110 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کی رپورٹ کے بعد امریکی بازار میں خام تیل میں تیزی تھی۔
جمعہ کو سنگاپور میں خام تیل کی تجارت اضافے کے ساتھ شروع ہوئی۔ برینٹ کروڈ کی قیمت 83.72 ڈالر فی بیرل پر رہا جبکہ امریکی کروڈ 0.50 فیصد کے اضافے کے ساتھ 83.22 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔
آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 108.99 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 97.72 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔
ان دونوں کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر ہر دن صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا نفاذ کیا جاتا ہے۔
ملک کے چار میٹرو شہروں میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمت اس طرح ہے:
شہر——————پٹرول روپے—————ڈیزل
دہلی ————— 108.99—————— 97.72
ممبئی-———— 114.87—————— 105.86
چنئی ————— 105.74—————— 101.92
کولکتہ ———— 109.46—————— 100.84

