بہار میں تبدیلی کا وعدہ: لالو خاندان کی عوام سے ووٹنگ کی اپیل

پرانے چہرے، نئے خواب: بہار اسمبلی انتخابات میں لالو...

کیرالہ میں غربت کے خاتمے پر چین کے سفیر نے دی مبارکباد

کیرالہ کی حکومت نے انتہائی غربت کے خاتمے میں...

اندرا گاندھی کو کانگریس کا خراجِ تحسین: مسز گاندھی کی یادیں تاریخ کو زندہ کرتی ہیں

کانگریس نے ’شکتی استھل‘ پر اندرا گاندھی کی جدوجہد...

جے این یو میں تشدد کا واقعہ: طلبہ گروپوں کے درمیان جھڑپ کی حقیقت

دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)...

کشی نگر: سڑک حادثے میں پانچ کی موت، چار زخمی

اترپردیش کے کشی نگر میں ایک سڑک حادثے میں دیوریا ضلع کے پانچ نوجوانوں کی موت ہوگئی جبکہ چار زخمی ہیں۔

دیوریا: اترپردیش کے کشی نگر ضلع کے رام پور باگہا کُٹی کے نزدیک ایک سڑک حادثے میں دیوریا ضلع کے پانچ نوجوانوں کی موت ہوگئی جبکہ چار زخمی ہیں۔

پولیس ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ رودرپور قصبے کے شیوالہ وارڈ کے رام کرپال ورما کے بیٹے کی منگنی کی رسم رام کولا مندر میں ہوئی تھی اور اس رسم کے بعد جمعرات کی رات واپس رودرپور آ رہی کار رام کولا علاقے کے رام پور باگہا کٹی کے نزدیک سامنے سے آ رہی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔

اس حادثے میں پیارے لال کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ سنگین طور پر زخمی ابھیشیک ورما، رودریش چوبے، ارباز انصاری، راج اور جیتو مدھیشیا کی میڈیکل کالج گورکھپور لے جاتے وقت راستے میں موت ہوگئی۔ حادثے میں چار نوجوان شیو کمار، منشی، سونو اور پون سنگین طور پر زخمی ہیں جن کا علاج میڈیکل کالج گورکھپور میں ہورہا ہے۔ مرنے والوں نوجوان رودرپور کے رہنے والے ہیں۔ سبھی نوجوان ایک ہی کار میں سوار تھے۔