جمعہ, مارچ 13, 2026

بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے چیرمین کی تلنگانہ کے وزیر داخلہ سے ملاقات، تلنگانہ میں مدرسہ ایجوکیش بورڈ قائم کرنے کی گزارش

Share

بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے چیرمین عبدالقیوم انصاری نے تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی سے گزارش کی کہ تلنگانہ میں مدارس کے استحکام اور مسلم طلباء و طالبات کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لئے تلنگانہ اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ قائم کریں۔

حیدرآباد: بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے چیرمین عبدالقیوم انصاری نے تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی سے گزارش کی کہ وہ تلنگانہ میں مدارس کے استحکام اور مسلم طلباء و طالبات کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لئے تلنگانہ اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ قائم کریں۔ انہوں نے یہ گزارش ان سے ملاقات کے دوران کی۔

مسٹر عبدالقیوم انصاری جو ان دنوں حیدرآباد کے دورے پر ہیں، وزیر داخلہ سے کہا کہ وہ تلنگانہ کے مدارس کو بورڈ سے رجسٹرڈ کروائیں تاکہ اساتذہ کو سرکاری تنخواہیں طلبہ کو مفت یونیفارم، کتابیں، انفراسٹرکچر، تعلیم اور اسٹے فنڈ مل سکے۔ انہوں نے بہار میں مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کی بدولت تعلیمی انقلاب سے متعلق تفصیلات بیان کیں۔

مسٹر محمد محمود علی نے عبدالقیوم انصاری کو یقین دلایا کہ وہ ان کے تجویز کو وزیر اعلی کو پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی اقلیت دوست ہیں ‘اردو کے عاشق ہیں‘ اردو کو سرکاری زبان کا درجہ دیا۔ 200 سے زائد مائناریٹی ریسڈنشیل اسکولس و کالجس قائم کرکے لاکھوں اقلیتوں کے طلبہ کو مفت تعلیم فراہم کئے۔ ان کا دور امن و آتشی کا دور ہے۔ مسلمان کی جان و مال محفوظ ہیں۔ اس موقع پر آل انڈیا اقلیتی تعلیم بورڈ تلنگانہ چیٹر کے صدر شیخ عبدالرحمن بھی موجود تھے۔

Read more

Local News