امریکی وزیر خارجہ نے قطر کے وزیر خارجہ کے ساتھ افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن الثانی کے ساتھ افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
مسٹر بلنکن نے افغانستان کے دارالحکومت کابل سے لوگوں کو بذریعہ طیارہ نکالنے میں مدد کرنے کے لئے قطر کا شکریہ بھی ادا کیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے یہ معلومات دی۔
مسٹر پرائس نے اتوار کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا، ’’وزیر خارجہ انٹونی جے بلنکن نے قطرکے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن الثانی کے ساتھ افغانستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ مسٹر بلنکن نے علاقائی سلامتی کے امور پر مضبوط شراکت داری اور افغانستان سے امریکی شہریوں کے محفوظ انخلا میں مدد کے لیے قطرکا شکریہ ادا کیا۔

