بہار میں تبدیلی کا وعدہ: لالو خاندان کی عوام سے ووٹنگ کی اپیل

پرانے چہرے، نئے خواب: بہار اسمبلی انتخابات میں لالو...

کیرالہ میں غربت کے خاتمے پر چین کے سفیر نے دی مبارکباد

کیرالہ کی حکومت نے انتہائی غربت کے خاتمے میں...

اندرا گاندھی کو کانگریس کا خراجِ تحسین: مسز گاندھی کی یادیں تاریخ کو زندہ کرتی ہیں

کانگریس نے ’شکتی استھل‘ پر اندرا گاندھی کی جدوجہد...

جے این یو میں تشدد کا واقعہ: طلبہ گروپوں کے درمیان جھڑپ کی حقیقت

دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)...

طالبان نے بین الاقوامی سطح پر افغانستان کی حمایت کرنے پر پاکستان کی تعریف کی

ذبیح اللہ مجاہد نے اتوار کے روز ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں بین الاقوامی سطح پر افغانستان کی حمایت کرنے پر پاکستان کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا پڑوسی ہے اور ہم افغانستان کے بارے میں پاکستان کے موقف کے شکر گزار ہیں۔

اسلام آباد: طالبان نے بین الاقوامی سطح پر افغانستان کی حمایت کرنے پر پاکستان کی تعریف کی ہے۔

پاکستانی روزنامہ ڈان کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے قائم مقام نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے اتوار کے روز ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر حمایت کرنے پر تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا پڑوسی ہے اور ہم افغانستان کے بارے میں پاکستان کے موقف کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان بین الاقوامی برادری کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنا اور تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو وسعت دینا چاہتا ہے۔ ’’ہم امید کرتے ہیں کہ پڑوسی ممالک بین الاقوامی برادری کے سامنے افغانستان کی حمایت جاری رکھیں گے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ کئی ممالک نے بین الاقوامی برادری اور امریکہ کے سامنے طالبان کے حق میں آواز بلند کی ہے۔

مسٹر ذبیح اللہ نے کہا کہ قطر، ازبکستان اور کئی دیگر ممالک نے افغانستان کے بارے میں مثبت رویہ اختیار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھ روز قبل چین اور روس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں گروپ (طالبان) کے حق میں بات کی تھی۔ انہوں نے پنجشیر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پنجشیر میں جدوجہد ختم ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی کے ساتھ جنگ ​​کرنا نہیں چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن قائم کرنے کے بعد طالبان کی ترجیح دیگر ممالک کے ساتھ تجارت کو بڑھانا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسی گروپ نے افغانستان پر حملہ کیا یا حکومت کے خلاف جنگ کی تو اسے مناسب جواب دیا جائے گا۔