پیر, مارچ 23, 2026

پٹنہ: کانگریس کے سینئر لیڈر سدانند سنگھ کا انتقال

Share

بہار اسمبلی کے سابق صدر اور کانگریس کے سینئر لیڈر سدانند سنگھ کا آج صبح انتقال ہوگیا۔ وہ بھاگلپور ضلع کے کہلگاؤں اسمبلی حلقے سے مسلسل 9 بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔

پٹنہ/ بھاگلپور: بہار اسمبلی کے سابق صدر اور کانگریس کے سینئر لیڈر سدانند سنگھ کا آج صبح انتقال ہوگیا۔ وہ تقریباً 84 برس کے تھے۔

آنجہانی کے بیٹے شبھانند مکیش نے بدھ کے روز بتایا کہ ان کے والد طویل عرصے سے علیل تھے۔ طبیعت زیادہ بگڑنے پر انہیں علاج کے لئے راجدھانی پٹنہ کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں آج صبح ان کا انتقال ہوگیا۔

واضح رہے کہ مسٹر سنگھ کا سیاسی سفر کافی طویل رہا۔ وہ بھاگلپور ضلع کے کہلگاؤں اسمبلی حلقے سے مسلسل 9 بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ وہ سابق وزیر اعلی جگن ناتھ مشرا کی حکومت میں سنچائی کے وزیر بھی رہے تھے۔

Read more

Local News