جمعہ, مارچ 13, 2026

ناگور سڑک حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کو دو لاکھ روپے معاوضہ

Share

وزیر اعظم دفتر نے آج ایک ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم نے ناگور سڑک حادثے میں ہلاک لوگوں کے کنبوں کو وزیر اعظم قومی راحت فنڈ سے دو دو لاکھ روپے معاوضہ دینے کی منظوری دی۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے راجستھان کے ناگور میں ایک سڑک حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کے لیے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 50 ہزار روپے معاوضے کی رقم منظوری کی ہے۔

وزیر اعظم دفتر نے آج ایک ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم نے حادثے میں ہلاک لوگوں کے کنبوں کو وزیر اعظم قومی راحت فنڈ سے دو دو لاکھ روپے معاوضہ دینے کی منظوری دی۔

اس سے قبل اس حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا تھا ’’راجستھان کے ناگور میں پیش آنے والا ہولناک سڑک حادثہ بہت افسوسناک ہے۔ میں ان تمام لوگوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں جنہوں نے اس حادثے میں اپنی جانیں گنوائی ہیں۔ زخمیوں کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ آج صبح راجستھان کے ناگور ضلع میں شری بالاجی کے قریب ایک ٹریلر کے جیپ سے ٹکرانے سے جیپ میں سوار 11 افراد ہلاک اور 7 شدید زخمی ہوگئے۔

Read more

Local News