سمندری طوفان ایڈا نے امریکی ریاست لوویزیانا میں ایک شخص کی جان لے لی۔ طوفان کی وجہ سے یہ پہلی موت ہے۔
واشنگٹن: امریکی ریاست لوویزیانا میں سمندری طوفان ایڈا کی وجہ سے ایک شخص کی موت ہوگئی۔ طوفان کے باعث یہ پہلی موت ہے۔ ایسینشن پیرش شیرف دفتر (اے پی ایس او) نے پیر کے روز یہ اطلاع دی۔
یو ایس نیشنل ہریکین سینٹر (این ایچ سی) کے مطابق ایڈا اتوار کو کیٹیگری 2 کے طوفان میں بدل کر کمزور ہو گیا، لیکن لوویزیانا میں 177 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ مسلسل ہواؤں کے ساتھ اب بھی سمندری طوفان کا خطرہ بنا ہوا ہے۔
صدر جو بائیڈن نے متنبہ کیا ہے کہ سمندری طوفان ’ایڈا‘ مہلک ثابت ہوسکتا ہے اور ساتھ ہی انہوں ںے متاثرہ ریاستوں کو تمام ضروری وفاقی امداد فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
طوفان ایڈا اتوار کو امریکی ریاست لوویزیانا کے ساحل سے ٹکرانے سے چند گھنٹے قبل ہی کیٹیگری چار کے شدید طوفان میں تبدیل ہو گیا ہے۔ یہ طوفان 240 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار سے لوویزیانا کے ساحل سے ٹکرایا۔

