امریکی صدر جو بائیڈن نے خبر دار کیا ہے کہ ایڈا طوفان تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس سے متاثر ہونے والی ریاستوں کو سبھی ضروری وفاقی امداد دستیاب کرانے کا وعدہ بھی کیا ہے۔
واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے خبر دار کیا ہے کہ ایڈا طوفان تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس سے متاثر ہونے والی ریاستوں کو سبھی ضروری وفاقی امداد دستیاب کرانے کا وعدہ بھی کیا ہے۔
طوفان ایڈا اتوار کو امریکہ کے لوسیانہ ساحل سے ٹکرانے کے کچھ گھنٹے پہلے ہی کیٹیگری چار کے شدید طوفان میں تبدیل ہوگیا۔ یہ طوفان 240 کلو میٹر فی گھنٹہ کی زیادہ کی رفتار سے لوسیانہ ساحل سے ٹکرایا۔
اس دوران امریکہ میں لوسیانہ ریاست کے نیو آئرلینس شہر میں طوفان ایڈا کے سبب بجلی متاثر ہوگئی ہے۔ نیو آرلینس شہر کے ہنگامی افسران نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ افسران نے بتایا کہ شہر میں اب بجلی کی سپلائی صرف جنریٹرو کے ذریعہ ہو پارہی ہے۔

