بہار میں تبدیلی کا وعدہ: لالو خاندان کی عوام سے ووٹنگ کی اپیل

پرانے چہرے، نئے خواب: بہار اسمبلی انتخابات میں لالو...

کیرالہ میں غربت کے خاتمے پر چین کے سفیر نے دی مبارکباد

کیرالہ کی حکومت نے انتہائی غربت کے خاتمے میں...

اندرا گاندھی کو کانگریس کا خراجِ تحسین: مسز گاندھی کی یادیں تاریخ کو زندہ کرتی ہیں

کانگریس نے ’شکتی استھل‘ پر اندرا گاندھی کی جدوجہد...

جے این یو میں تشدد کا واقعہ: طلبہ گروپوں کے درمیان جھڑپ کی حقیقت

دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)...

جن دھن یوجنا نے معاشرے کے نچلے طبقات کو بااختیار بنانے کے عزم کو پورا کیا: نڈا

مرکزی حکومت پردھان منتری جن دھن یوجنا (پی ایم جے ڈی وائی) کے سات سال مکمل ہونے پر جشن منا رہی ہے۔

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جگت پرکاش نڈا نے’پردھان منتری جن دھن یوجنا‘ کے سات سال مکمل ہونے کے موقع پر کہا ہے کہ اس اسکیم نے مالی شمولیت کے ساتھ لوگوں کو بینکنگ اور انشورنس کی سہولت فراہم کر کے نچلے طبقات کو بااختیار بنانے کا عزم پورا کیا۔

مسٹر نڈا نے ہفتہ کے روز ٹویٹ کیا ’’وزیر اعظم نریندر مودی نے جن دھن کی شروعات کی تھی۔ اس اسکیم نے مالی شمولیت کے ساتھ لوگوں کو بینکنگ اور انشورنس کی سہولیات فراہم کرکے ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر (ڈی بی ٹی) میں شفافیت اور ’لیکیج‘ کو کم کیا ہے اور معاشرے کے نچلے طبقات کو بااختیار بنانے کے عزم کو پورا کیا۔

انہوں نے کہا کہ جن دھن اسکیم نے ہندوستان کے ترقیاتی سفر میں ایک نیا باب جوڑا ہے۔ اس اسکیم کے 67 فیصد سے زیادہ کھاتہ دار دیہی علاقوں سے ہیں اور 55 فیصد سے زیادہ کھاتہ دار خواتین ہیں۔

مسٹر نڈا نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران تین مہینے کے لئے 20.5 کروڑ سے زائد خواتین کو پانچ سو روپے کی مالی امداد ڈی بی ٹی کے ذریعے دی گئی۔

جن دھن یوجنا کے سات سال مکمل ہونے پر جشن

قابل ذکر ہے کہ مرکزی حکومت پردھان منتری جن دھن یوجنا (پی ایم جے ڈی وائی) کے سات سال مکمل ہونے پر جشن منا رہی ہے۔

وزارت خزانہ نے ہفتہ کو ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ اس اسکیم میں اب تک 43.04 کروڑ مستحقین کو شامل کر لیا گیا ہے۔ وزارت کی طرف سے فراہم کی معلومات کے مطابق ان کھاتوں میں کل جمع رقم 1،46،231 کروڑ روپے ہو گئی ہے۔ پی ایم جے ڈی وائی کا اعلان وزیر اعظم مودی نے 15 اگست 2014 کو اپنے یوم آزادی کے خطاب میں کیا تھا۔ اس پروگرام کو 28 اگست کو شروع کیا گیا تھا۔

https://twitter.com/rsprasad/status/1431513916840964099?s=20