نتیش کمار کی قیادت میں بہار اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو اور اے آئی ایم آئی ایم کے رہنما اختر الایمان سمیت 10 سیاسی جماعتوں کے قائدین کی ذات برادری پر مبنی مردم شماری کے حوالہ سے وزیر اعظم سے ملاقات میں اختر الایمان نے کیا مطالبہ
نئی دہلی/پٹنہ/کشن گنج: بہار میں حکمراں اور اپوزیشن کی دس بڑی سیاسی جماعتوں نے آج سیاسی نظریات سے اوپر اٹھ کر یہاں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی جس میں ملک بھر میں ذات برادری پر مبنی مردم شماری کا مطالبہ کیا گیا اور ان لوگوں نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم نے ان کی باتیں بغور سنیں۔
بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار اور ریاستی حکومت میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو کی قیادت میں 10 سیاسی جماعتوں کے قائدین نے مسٹر مودی سے یہاں ساؤتھ بلاک میں وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم نے ان کے مطالبات سے انکار نہیں کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس حوالہ سے فیصلہ وزیر اعظم کو کرنا ہے۔
ذات پات کی مردم شماری میں سورجاپوری، شیر شاہ وادی اور کلہیا برادری کی شمولیت پر زور
تمام جماعتوں کے قائدین نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے دوران، بہار کے ریاستی صدر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین اور امور اسمبلی حلقہ سے ایم ایل اے اختر الایمان نے ذات پات کی مردم شماری میں سورجاپوری، شیر شاہ وادی اور کلہیا برادری کو شامل کرنے پر زور دیا۔
जिस तरह मरीज़ को सही तौर पर जाने बिना उसका इलाज नहीं किया जा सकता है, उसी तरह इस देश के लोगों के सामाजिक और आर्थिक स्थिति को जाने बिना उनकी बेहतरी के लिए कुछ नहीं किया जा सकता।इसी लिए जातिगत जनगणना होनी ही चाहिए तभी पता [1/2] https://t.co/5GRrm4DB4B
— AIMIM (@aimim_national) August 23, 2021
اس موقع پر جناب اخترالایمان نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہا کہ اس ملاقات کا مقصد وزیراعظم کو یہ بتانا تھا کہ ذات کی مردم شماری کروانا ضروری ہے اسی سے معلوم ہوگا کہ کس ذات کی کتنی آبادی ہے اور ان کی معاشی اور تعلیمی حیثیت کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے وزیر اعظم سے درخواست کی ہے کہ وہ سیمانچل کے سورجاپوری، شیر شاہ آبادی، کلہیا اور دیگر ذاتوں کی مردم شماری کروائیں۔ اس سے مستقبل کی حکومتوں کو پالیسی پروگرام بنانے میں مدد ملے گی اور اسی سے ملک کے پسماندہ طبقات کی ترقی کے لیے پروگرام بنایا جا سکتا ہے۔

