جمعہ, مارچ 13, 2026

ٹینیسی: سیلاب کے سبب 20 سے زائد افراد ہلاک، 50 لاپتہ

Share

ٹینیسی میں ہفتے کے آخر میں آئے سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 20 سے تجاوز کرگئی ہے اور 50 سے زائد افرادابھی لاپتہ بتائے گئے ہیں۔

واشنگٹن: ٹینیسی میں ہفتے کے آخر میں آئے سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 20 سے تجاوز کرگئی ہے اور 50 سے زائد افرادابھی لاپتہ بتائے گئے ہیں۔ امریکی میڈیا نے یہ رپورٹ دی ہے۔

این بی سی نے اتوار کو ہیمپ فریز کاؤنٹی شیرف کرس ڈیوس کے حوالے سے بتایا کہ مرنے والے 21 لوگوں میں جڑواں بچے بھی شامل ہیں۔

دریں اثنا نیو یارک ٹائمز نے اتوار کو بتا یا کہ ٹینیسی میں آئے سیلاب میں کم از کم 22 افراد ہلاک ہو گئے اور 50 دیگر لاپتہ ہیں۔

ہیمپ فریز کاؤنٹی شیرف کے دفتر کے نائب سربراہ راب ایڈورڈز نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ ہلاک شدگان میں سات ماہ کے جڑواں بچوں سمیت کئی بچے بھی شامل ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے اتوار کو ٹینیسی میں سیلاب سے متاثرہ افراد سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ضروری امداد کا وعدہ کیا۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق ہیمپ فریز کاؤنٹی میں ہفتے کے روز دیہی سڑکیں اور شاہراہیں سیلاب کے پانی سے بند ہوگئیں، کئی گھر ڈوب گئے اور 4000 سے زائد گھروں کی بجلی سپلائی متاثر ہو گئی۔ ٹینیسی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے ہفتہ کو ہنگامی حالت کا اعلان کیا۔

Read more

Local News