ترکی میں تباہ کن سیلاب پر دنیا بھر سے افسوس اور دکھ کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ تعاون کی پیش کش کی جا رہی ہے۔
انقرہ: ترکی میں تباہ کن سیلاب کی تباہ کاریوں پر دنیا بھر سے افسوس اور دکھ کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ تعاون کی پیش کش کی جا رہی ہے۔
ترکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مغربی بحیرہ اسود کے علاقے میں شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے اپنی جان گنوا بیٹھنے والے شہریوں کے لیے دنیا بھر سے ترکی کو تعزیت اور یکجہتی کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔
انقرہ میں امریکہ کے سفارت خانے کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ اس ہفتے ترکی کے بحیرہ اسود کے علاقے میں آنے والے مہلک سیلاب میں اپنی جانیں گنوائیں اور زخمی ہونے والے افراد کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ ہم اپنے نیٹو اتحادی ترکی کے ساتھ کھڑے ہیں، نقصان پہنچنے والوں کی مدد کے لیے تیار ہیں۔
انقرہ میں برطانوی سفارت خانے کی ایلچی کی انڈر سیکریٹری اور ڈپٹی ہیڈ آف مشن، ماریان ینگ نے کہا کہ انہیں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے ہونے والے جانی نقصان اور مصائب کو دیکھ کر افسوس ہوا ہے اور وہ متاثرہ افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتی ہیں۔
اسرائیلی سفارت خانے کی جانب سے ترک عوام سے اظہار تعزیت
انقرہ میں جرمن سفارت خانے کی جانب سے ٹوئٹر پر دیے گئے بیان میں سیلاب سے متاثرہ افراد سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے یکجہتی کا پیغام دیا گیا ہے۔ ہسپانوی سفارت خانے کی طرف سے ٹوئٹر پر سیلاب کی وجہ سے پہنچنے والے نقصانات پر اظہار افسوس کیا گیا ہے اور متاثرین کے خاندانوں اور ترک عوام کے ساتھ ہ اظہار یکجتی کیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی سفارت خانے نے اپنی جانیں گنوانے والے افراد کے اہلِ خانہ اور ترک عوام سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
انقرہ میں روسی سفارت خانے کی جانب سے ترکی کے مغربی بحیرہ اسود کے علاقے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں اپنے رشتہ داروں، عزیزوں اور اپنے گھروں سے محروم ہونے والوں کے لیے تعزیت اور یکجہتی کا پیغام پہنچایا گیا۔
انقرہ میں چینی سفارت خانے کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی پوسٹ میں، ”ہم بحیرہ اسود کے علاقے کے مختلف حصوں میں سیلاب کی تباہی کی وجہ سے دوست ترک عوام کے درد میں شریک ہیں اور اپنی نیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔

