بہار میں تبدیلی کا وعدہ: لالو خاندان کی عوام سے ووٹنگ کی اپیل

پرانے چہرے، نئے خواب: بہار اسمبلی انتخابات میں لالو...

کیرالہ میں غربت کے خاتمے پر چین کے سفیر نے دی مبارکباد

کیرالہ کی حکومت نے انتہائی غربت کے خاتمے میں...

اندرا گاندھی کو کانگریس کا خراجِ تحسین: مسز گاندھی کی یادیں تاریخ کو زندہ کرتی ہیں

کانگریس نے ’شکتی استھل‘ پر اندرا گاندھی کی جدوجہد...

جے این یو میں تشدد کا واقعہ: طلبہ گروپوں کے درمیان جھڑپ کی حقیقت

دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)...

آبادی کنٹرول پر اگر کوئی ریاست قانون بنانا چاہے تو یہ اس کا اختیار ہے: نتیش

آبادی کنٹرول پر قانون بنانے کے مطالبہ کے سلسلہ میں میڈیا اہلکاروں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ قانون اپنی جگہ ہے، اگر کوئی ریاست اس سلسلہ میں قانون بنانا چاہے تو یہ اس کا اختیار ہے۔

پٹنہ: وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے 2,705.35 کروڑ روپے کے 989 پروجیکٹوں کا ریمورٹ کے ذریعہ سنگ بنیاد و افتتاح پروگرام کے بعد آبادی کنٹرول پر قانون بنانے کے مطالبہ کے سلسلہ میں میڈیا اہلکاروں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ قانون اپنی جگہ ہے، اگر کوئی ریاست اس سلسلہ میں قانون بنانا چاہے تو یہ اس کا اختیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ آبادی پر کنٹرول کے سلسلہ میں شروع سے ہی ہم لوگوں نے بہار میں مطالعہ اور اندازہ کیا ہے۔ جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شوہر بیوی میں اگر بیوی تعلیم یافتہ ہو تو زچگی کی شرح کم ہے۔ پہلے بہار میں زچگی کی شرح 4 فیصد سے بھی زیادہ تھی۔ جو اب کم ہو کر 3 فیصد سے بھی کم ہو گئی ہے۔ آئندہ 5-7 سال کے اندر بہار کی زچگی شرح 2 فیصد تک پہنچ جائے گی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آبادی پر کنٹرول کے سلسلہ میں اگر کوئی شخص اپنی باتوں کو سامنے رکھتا ہے تو اس سے مجھے کوئی مطلب نہیں ہے، ہم لوگ اپنا کام بتا سکتے ہیں۔ دہلی میں اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران کی میٹنگ کے سلسلہ میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔