مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اس بات کی اطلاع دیتے ہوئے بھارت بائیوٹیک کمپنی نے کہا ”ہمارے اکاؤنٹ میں ایک اور سنگ میل ہوا ہے کیونکہ کوویکسن کو ہنگری سے جی ایم پی سرٹیفکیٹ حاصل ہوا ہے“۔
حیدرآباد: ہندوستان کے دیسی ساختہ کووڈ 19 ٹیکے کوویکسن جس کو حیدرآباد کی بھارت بائیوٹیک کمپنی نے تیار کیا ہے، کو ہنگری کے حکام سے جی ایم پی سرٹیفکیٹ حاصل ہوا ہے۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فارمیسی اینڈ نیوٹریشن ہنگری سے اس کی منظوری ملی ہے جس کے ذریعہ کوویکسن کی تیاری کے لئے گوڈ مینوفیکچرنگ پریکٹس (جی ایم پی) سے تصدیق کی گئی۔ بھارت بائیوٹیک دنیا کے مختلف ممالک میں ایمرجنسی یوز اتھارائزیشن کے لئے دستاویزات کو داخل کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔
جمعرات کو مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اس بات کی اطلاع دیتے ہوئے کمپنی نے کہا ”ہمارے اکاؤنٹ میں ایک اور سنگ میل ہوا ہے کیونکہ کوویکسن کو ہنگری سے جی ایم پی سرٹیفکیٹ حاصل ہوا ہے“۔ اس منظوری کے بعد بھارت بائیوٹیک نے عالمی معیار کے مطابق ٹیکوں کی تیاری اور اختراعات میں ایک اور اہم سنگ میل کو عبور کیا ہے اور کووڈ کی وبا کے خلاف جاری لڑائی میں پیش قدمی کی ہے۔
Another milestone in our account as COVAXIN® receives GMP certificate from Hungary. This marks the 1st EUDRAGDMP compliance certificate received by Bharat Biotech from European regulatories.#BharatBiotech #COVAXIN #covaxininhungary pic.twitter.com/0x8BLF2jWR
— BharatBiotech (@BharatBiotech) August 5, 2021

