کمزور عالمی اشاروں کے ساتھ ہی گھریلو سطح پر دھات اور انرجی جیسے گروپ میں ہوئی فروخت کے سبب شیئر بازار آج پھر کمزور ہو کر بند ہوئے۔
ممبئی: عالمی سطح سے ملنے والے کمزور اشاروں کے ساتھ ہی گھریلو سطح پر دھات اور انرجی جیسے گروپ میں ہوئی فروخت کے سبب شیئر بازار آج پھر کمزور ہو کر بند ہوئے۔
بی ایس ای کا 30 شیئر والا سینسری انڈیکس سینسیکس 66.23 پوائنٹس گر کر 52586.84 پوائنٹس پر رہا۔ اس دوران نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 15.40 پوائنٹس کمزور ہو کر 15763.05 پوائنٹس پر تھا۔
بی ایس ای میں بڑی کمپنیوں میں جہاں فروخت ہوئی وہیں چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں خرید دیکھی گئی جس سے مڈکیپ 0.52 فیصد بڑھ کر 23087.22 پوائنٹس پر اور اسمال کیپ 0.69 فیصد چڑھ کر 26786.62 پوائنٹس پر رہا۔
بی ایس ای میں شامل گروپ میں سبقت میں رہنے والوں میں ہیلتھ کیئر 2.25 فیصد، یوٹیلٹیز 0.93 فیصد، آٹو 0.86 فیصد اور انڈسٹریل 0.66 فیصد شامل ہیں۔ نقصان میں رہنے والوں میں دھات ایک فیصد اور انرجی 0.77 فیصد شامل ہے۔

