بہار میں تبدیلی کا وعدہ: لالو خاندان کی عوام سے ووٹنگ کی اپیل

پرانے چہرے، نئے خواب: بہار اسمبلی انتخابات میں لالو...

کیرالہ میں غربت کے خاتمے پر چین کے سفیر نے دی مبارکباد

کیرالہ کی حکومت نے انتہائی غربت کے خاتمے میں...

اندرا گاندھی کو کانگریس کا خراجِ تحسین: مسز گاندھی کی یادیں تاریخ کو زندہ کرتی ہیں

کانگریس نے ’شکتی استھل‘ پر اندرا گاندھی کی جدوجہد...

جے این یو میں تشدد کا واقعہ: طلبہ گروپوں کے درمیان جھڑپ کی حقیقت

دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)...

انٹرنیشنل ٹائیگر ڈے: شیروں کی محفوظ رہائش کیلئے حکومت پرعزم ہے: مودی

انٹرنیشنل ٹائیگر ڈے کے موقع پر تمام وائلڈ لائف سے محبت کرنے والے اور خاص طور سے شیروں کے تحفظ میں شامل افراد کو وزیر اعظم نے دی مبارک باد

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں شیروں کے لئے محفوظ رہائش گاہ اور سازگار ماحول یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے جمعرات کو انٹرنیشنل ٹائیگر ڈے کے موقع پر سلسلے وار ٹویٹ کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

انہوں نے کہا، ’’انٹرنیشنل ٹائیگر ڈے کے موقع پر تمام وائلڈ لائف سے محبت کرنے والے اور خاص طور سے شیروں کے تحفظ میں شامل افراد کومبارک باد۔

دنیا کے 70 فیصد شیروں کا مسکن ہونے کی وجہ سے ہندوستان شیروں کو محفوظ رہائش اور سازگار ماحول یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں 51 ٹائیگر ریزرو ہیں جو 18 ریاستوں میں پھیلے ہیں۔ شیروں کی آخری گنتی سال 2018 میں ہوئی تھی اس میں شیروں کی آبادی میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ ہندوستان نے ٹائیگر کنزرویشن سے متعلق سینٹ پیٹرزبرگ اعلامیہ میں متعینہ وقت سے 4 سال قبل شیروں کی آبادی دوگنا کرنے کا ہدف حاصل کیا ہے۔

ایک دیگرٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے شیروں کے تحفظ کی حکمت عملی میں مقامی برادری کو انتہائی اہمیت دی ہے۔ ہم وائلڈ لائف اور نباتات جن کے ساتھ ہم اس سیارے پر رہ رہے ہیں کے ساتھ ہم آہنگی قائم کرکے رہنے کے اپنے صدیوں قدیم اقدار سے بھی تحریک لے رہے ہیں۔