بہار میں تبدیلی کا وعدہ: لالو خاندان کی عوام سے ووٹنگ کی اپیل

پرانے چہرے، نئے خواب: بہار اسمبلی انتخابات میں لالو...

کیرالہ میں غربت کے خاتمے پر چین کے سفیر نے دی مبارکباد

کیرالہ کی حکومت نے انتہائی غربت کے خاتمے میں...

اندرا گاندھی کو کانگریس کا خراجِ تحسین: مسز گاندھی کی یادیں تاریخ کو زندہ کرتی ہیں

کانگریس نے ’شکتی استھل‘ پر اندرا گاندھی کی جدوجہد...

جے این یو میں تشدد کا واقعہ: طلبہ گروپوں کے درمیان جھڑپ کی حقیقت

دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)...

تلنگانہ کے وزیر جگدیش ریڈی کے دورہ نلگنڈہ سے پہلے کانگریس لیڈران اور کارکنان گرفتار

تلنگانہ کے وزیر جگدیش ریڈی کے دورہ نلگنڈہ سے پہلے کانگریس کے لیڈروں کو احتیاطی طور پر گرفتار کیا گیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر جگدیش ریڈی کے دورہ نلگنڈہ سے پہلے کانگریس کے لیڈروں کو احتیاطی طور پر گرفتار کیا گیا ہے۔ کل شب ہی سے پولیس نے چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی بھی امکانی احتجاج کو روکنے کے لئے یہ گرفتاریاں عمل میں لائیں۔

وزیر موصوف ضلع کے منوگوڑہ میں فوڈ سیکیورٹی کارڈ کی تقسیم کے پروگرام میں شرکت کرنے والے ہیں جس پر چٹیال، نارکٹ پلی، نکریکل اور رامنا پیٹ میں کانگریس کے لیڈروں کو پولیس نے پہلے ہی احتیاطی اقدام کے طو رپر گرفتار کرلیا ہے۔

کانگریس کے رکن اسمبلی کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی اور وزیر جگدیش ریڈی کے درمیان چوٹ اُپل میں ایک سرکاری تقریب میں بحث و تکرار ہوگئی تھی۔ آج بھی حکمران جماعت ٹی آر ایس اور کانگریس کے لیڈروں میں بحث و تکرار کے امکان کے پیش نظر پولیس کی جانب سے کانگریس کے لیڈروں کو احتیاطی طور پر پہلے ہی گرفتار کیا گیا ہے۔

کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی نے اعلان کیا تھا کہ آج دس ہزار افراد کے ساتھ وہ ریلی منعقد کریں گے جس کے پیش نظر یہ گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ کانگریس کے کارکنون نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔