نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو نے سابق صدر ڈاکٹر ابوالفاخر زین العابدین اے پی جے عبدالکلام کو ان کی برسی کے موقع پر دلی تعزیت پیش کی ہے۔ مسٹر نائیڈو نے کہا کہ وہ ایک عظیم انسان تھے۔ وہ عام آدمی کے صدر تھے جنھوں نے کروڑوں لوگوں کو متاثر کیا۔
نئی دہلی: نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو نے سابق صدر ڈاکٹر ابوالفاخر زین العابدین اے پی جے عبدالکلام کو ان کی برسی کے موقع پر دلی تعزیت پیش کی ہے۔
منگل کو یہاں جاری ایک پیغام میں مسٹر نائیڈو نے کہا کہ وہ ایک عظیم انسان تھے۔ وہ عام آدمی کے صدر تھے جنھوں نے کروڑوں لوگوں کو متاثر کیا۔
نائب صدر نے کہا ’’میں سابق صدر اے پی جے عبدالکلام کو آج ان کی برسی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ وہ ایک ممتاز سائنسدان، ایک دور اندیش رہنما اور سب سے بڑھ کر ایک بہترین انسان تھے۔ ملک کی دفاعی اور خلائی صلاحیتوں کو مستحکم کرنے میں ان کا زبردست اور شاندار تعاون ہے۔
مسٹر نائیڈو نے کہا کہ ڈاکٹر کلام جو عام آدمی کے صدر کی حیثیت سے مشہور ہیں، لوگوں خاص طور پر نوجوانوں کے لئے تحریک کا سرچشمہ بنے رہیں گے۔ سابق صدر کو ان کی سادگی، ایمانداری و فرض شناسی اور خیر سگالی کے لئے جانا جاتا ہے۔

