بہار میں تبدیلی کا وعدہ: لالو خاندان کی عوام سے ووٹنگ کی اپیل

پرانے چہرے، نئے خواب: بہار اسمبلی انتخابات میں لالو...

کیرالہ میں غربت کے خاتمے پر چین کے سفیر نے دی مبارکباد

کیرالہ کی حکومت نے انتہائی غربت کے خاتمے میں...

اندرا گاندھی کو کانگریس کا خراجِ تحسین: مسز گاندھی کی یادیں تاریخ کو زندہ کرتی ہیں

کانگریس نے ’شکتی استھل‘ پر اندرا گاندھی کی جدوجہد...

جے این یو میں تشدد کا واقعہ: طلبہ گروپوں کے درمیان جھڑپ کی حقیقت

دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)...

فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی: وزارت خارجہ دانش کے اہل خانہ کے رابطے میں ہے

کابل میں طالبان کے حملے میں جان گنوانے والے فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی کے جسد خاکی کو ملک میں لانے کے لئے کابل میں واقع ہندوستانی سفیر افغان حکومت اور یہاں وزارت خارجہ مرحوم صحافی کے اہل خانہ کے رابطے میں ہے۔

نئی دہلی: کابل میں طالبان کے حملے میں جان گنوانے والے فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی کے جسد خاکی کو ملک میں لانے کے لئے کابل میں واقع ہندوستانی سفیر افغان حکومت اور یہاں وزارت خارجہ مرحوم صحافی کے اہل خانہ کے رابطے میں ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان اریندم باغچی نے یہاں نامہ نگاروں کے سوالات کے جواب میں کہا ’’ہمارے سفیر کابل میں افغان حکومت سے رابطے میں ہیں۔ ہم یہاں ان کے اہل خانہ کو تمام سرگرمیوں سے آگاہ کرا رہے ہیں‘‘۔ واقعے کے وقت وہ قندھار کے ضلع اسپین بولدک میں افغان سیکیورٹی فورسز اور طالبانی دہشت گردوں کے درمیان قندھار میں ہو رہی لڑائی کی کوریج کررہے تھے۔ انہیں قندھار میں افغان فورسز کی سیکیورٹی حاصل تھی۔

مسٹر صدیقی ممبئی میں رہتے تھے۔ انہوں نے دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ سے معاشیات میں گریجویشن کیا تھا اور 2007 میں اسی یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن کی تعلیم حاصل کی۔ وہ 2010 میں انٹرن کی حیثیت سے رائٹرز سے وابستہ ہوگئے اور رپورٹنگ کرتے تھے۔ بعد میں وہ فوٹو جرنلزم کرنے لگے۔ سال 2018 میں فوٹو گرافی کے لئے انہیں پلٹزر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ’’دانش صدیقی نے اپنے غیر معمولی کاموں کی وراثت چھوڑی ہے۔ انہیں فوٹو گرافی کے لئے پلٹزر ایوارڈ ملا تھا اور انہیں قندھار میں افغان فورسز کی سیکیورٹی حاصل تھی۔ ان کی ایک تصویر شیئر کر رہا ہوں۔ انہیں خراج عقیدت۔ ایشور ان کو ابدی سکون عطا کرے۔