بہار میں تبدیلی کا وعدہ: لالو خاندان کی عوام سے ووٹنگ کی اپیل

پرانے چہرے، نئے خواب: بہار اسمبلی انتخابات میں لالو...

کیرالہ میں غربت کے خاتمے پر چین کے سفیر نے دی مبارکباد

کیرالہ کی حکومت نے انتہائی غربت کے خاتمے میں...

اندرا گاندھی کو کانگریس کا خراجِ تحسین: مسز گاندھی کی یادیں تاریخ کو زندہ کرتی ہیں

کانگریس نے ’شکتی استھل‘ پر اندرا گاندھی کی جدوجہد...

جے این یو میں تشدد کا واقعہ: طلبہ گروپوں کے درمیان جھڑپ کی حقیقت

دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)...

اترپردیش: جون پور میں کار ٹرک کے تصادم میں 5 افراد ہلاک

ضلع جون پور کے جلال پور علاقہ میں باراتیوں سے بھری ایک ایس یو وی کی ایک ٹرک سے ہونے والی ٹکر میں دو بھائیوں سمیت پانچ افراد ہلاک اور ایک نوعمر شدید زخمی ہوگیا۔

جون پور: اترپردیش کے ضلع جون پور کے جلال پور علاقہ میں منگل کی صبح باراتیوں سے بھری ایک ایس یو وی کی ایک ٹرک سے ہونے والی ٹکر میں دو بھائیوں سمیت پانچ افراد ہلاک اور ایک نوعمر شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ترلوچن مکرا بائی پاس کے قریب باراتیوں سے بھری ایک بریزا اور ٹرک کے مابین ٹکر ہوئی۔ اس حادثے میں ایک ہی گاؤں کے 5 افراد بشمول 2 سگے بھائی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جب کہ ایک نوعمر کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اسے ٹراما سنٹر ریفر کیا گیا ہے۔

سکرارا تھانہ علاقہ کے بانکی گاؤں کے رہنے والے ننکؤ سنگھ (45)، حوصلہ پرساد (54)، انوگرہ پرتاپ سنگھ (17) ولد وویک سنگھ، چھوٹو سنگھ (17) ولد سشیل سنگھ، پربھو دیو (14) ولد وویک سنگھ، راج ویر سنگھ (18) بریزا گاڑی سے چندولی ایک شادی میں گئے تھے۔ جہاں سے سبھی صبح میں سکرارا کیلئے لوٹ رہے تھے۔

یہ لوگ جلال پور تھانہ علاقہ کے مکرا بائی پاس ترلوچن پہنچے ہی تھے کہ جون پور کی طرف سے وارانسی جارہی ٹرک سے ان کی گاڑی ٹکرا گئی۔ اس حادثہ میں ننکؤ، حوصلہ پرساد، انوگرہ پرتاپ سنگھ، چھوٹو سنگھ اور پربھو دیو سنگھ کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

راج ویر سنگھ کی نازک حالت کے پیش نظر انہیں ٹراما سینٹر ریفر کیا گیا ہے۔

حادثہ کی اطلاع ملنے پر ضلعی مجسٹریٹ منیش کمار ورما، سپرنٹنڈنٹ پولیس اجے ساہنی کے ساتھ جلالپور تھانے کی پولیس پہنچ گئی ہے۔ تمام لاشوں کو گاڑی سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔