ہر سال کی طرح قومی اتحاد کی شاندار مثال پیش کرتے ہوئے رتھ یاترا سے قبل مقامی مسلمانوں نے آج مندر کے مہنت کو چاندی سے تیار رتھ سونپا۔
احمد آباد: گجرات حکومت نے احمد آباد کے تاریخی لارڈ جگن ناتھ مندر کی سالانہ رتھ یاترا کو متعدد شرائط کے ساتھ اس بار منظوری دے دی ہے۔ ہر سال کی طرح قومی اتحاد کی شاندار مثال پیش کرتے ہوئے مقامی مسلمانوں نے آج مندر کے مہنت کو چاندی سے تیار رتھ سونپا۔
ہر سال کی طرح مسلم برادری نے اس بار بھی مہنت دلیپ داس کو چاندی کا رتھ سونپا۔ روایت کے مطابق آج حزب اختلاف کی پارٹی کانگریس کے قائدین مندر میں تین رتھوں کی پوجا کر کے پرساد حاصل کریں گے۔ شام کی آرتی میں وزیر اعلی وجے روپانی شریک ہوں گے۔
گذشتہ روز اس مندر میں ’نیترو اپچار پوجا‘ (آنکھوں کے علاج کی عبادت) کا طریقہ قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر راجندر ترویدی اور وزیر مملکت برائے داخلہ پردیپ سنگھ جڈیجہ نے مکمل کیا تھا۔

