جمعہ, مارچ 13, 2026

بورس جانسن کا ماسک پہننے اور سماجی فاصلے کی شرط ختم کرنے کا اعلان

Share

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 19 جولائی سے ماسک پہننا ہر شخص کی اپنی مرضی ہوگی۔

لندن: عالمی وبا کورونا وائرس کے کم ہوتے اثرات کے سبب برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ماسک پہننے اور سماجی فاصلے کی شرط ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 19 جولائی سے ماسک پہننا ہر شخص کی اپنی مرضی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ماسک پہننے کی قانونی پابندی 19 جولائی سے ختم کردیں گے۔ اسی روز سماجی فاصلے کی پابندی بھی ختم ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کورونا وائرس کے انڈین ویرئینٹ کو لاک ڈاؤن نرمی کے راستے میں رکاوٹ قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ کرونا وائرس کی مہلک وبا کی ہندوستانی قسم برطانیہ میں وبا کی تیسری لہر کا باعث بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں کورونا وائرس کی ہندوستانی قسم پھیل رہی ہے وہاں کورونا ویکسینیشن میں اضافہ کیا جائے گا۔

پروفیسر کرس وٹی نے کہا کہ انڈین ویرئینٹ برطانوی ویرئینٹ سے زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔ انڈین ویرئینٹ کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں نرمی خطرے میں پڑگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلیے ویکسین کی دوسر ڈوز 12 کے بجائے 8 ہفتے میں لگائی جائے گی۔

Read more

Local News