بہار میں تبدیلی کا وعدہ: لالو خاندان کی عوام سے ووٹنگ کی اپیل

پرانے چہرے، نئے خواب: بہار اسمبلی انتخابات میں لالو...

کیرالہ میں غربت کے خاتمے پر چین کے سفیر نے دی مبارکباد

کیرالہ کی حکومت نے انتہائی غربت کے خاتمے میں...

اندرا گاندھی کو کانگریس کا خراجِ تحسین: مسز گاندھی کی یادیں تاریخ کو زندہ کرتی ہیں

کانگریس نے ’شکتی استھل‘ پر اندرا گاندھی کی جدوجہد...

جے این یو میں تشدد کا واقعہ: طلبہ گروپوں کے درمیان جھڑپ کی حقیقت

دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)...

تمل ناڈو میں لاک ڈاؤن 12 جولائی تک بڑھائے جانے کا اعلان

تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن نے طبی ماہرین اور سینیئر افسران کے ساتھ کووڈ-19 صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد لاک ڈاؤن کو مزید ایک ہفتے کے لیے بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ حالانکہ اس بار پابندیوں میں کٹیگری کے بجائے پورے صوبے میں یکساں چھوٹ بھی دی گئی ہے۔

چنئی: تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن نے ہفتے کے روز ریاست کے کئی اضلاع میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر لاک ڈاؤن 12 جولائی تک بڑھائے جانے کا اعلان کیا۔

مسٹر اسٹالن نے طبی ماہرین اور سینیئر افسران کے ساتھ کووڈ-19 صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد لاک ڈاؤن کو مزید ایک ہفتے کے لیے بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ حالانکہ اس بار پابندیوں میں کٹیگری کے بجائے پورے صوبے میں یکساں چھوٹ بھی دی گئی ہے۔ ریاست میں مکمل لاک ڈاؤن 10 مئی کو لگایا تھا جس کے بعد مرحلہ وار ڈھنگ سے چھوٹ کے ساتھ ہر ہفتے اس کی توسیع کی جاتی رہی ہے۔ فی الحال لاک ڈاؤن کی مدت پانچ جولائی کو ختم ہو رہی ہے۔

قبل ازیں کورونا کیسز کی بنیاد پر اضلاع کو تین کٹیگری میں رکھ کر لاک ڈاؤن میں رخصت دی گئی تھی۔ وزیراعلیٰ نے اس کٹیگرائیزیشن کو ختم کرتے ہوئے پیر کے روز ریاست کے تمام اضلاع میں یکساں چھوٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

مسٹر اسٹالن نے کہا کہ اس دوران انٹر-اسٹیٹ سرکاری اور پرائیویٹ بس سروسز پر پابندی جاری رہے گی۔ ریاست کے تمام سنیما گھر، بار، سویمنگ پول، سماجی اور سیاسی میٹنگ، انٹرٹینمنٹ سے متعلق پروگرام، کھیل انعقاد، اسکول، کالج اور چڑیا گھر بھی بند رہیں گے۔