جھارکھنڈ میں ضلع دھنباد کے تھانہ راج گنج علاقے میں جی ٹی روڈ پر پہلے ہی سے کھڑے ایک ٹرک میں ایک بے قابو بس نے پیچھے سے ٹکر مار دی۔ اس ٹکر میں بس میں سوار 40 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے۔
دھنباد / رانچی: جھارکھنڈ میں ضلع دھنباد کے تھانہ راج گنج علاقے میں جی ٹی روڈ پر تیز رفتاری کے باعث آج ایک بس حادثہ کا شکار ہوگئی۔ جس میں 40 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
پولیس ذرائع نے بدھ کے روز بتایا کہ جی ٹی روڈ پر پہلے ہی سے کھڑے ایک ٹرک میں ایک بے قابو بس نے پیچھے سے ٹکر مار دی۔ اس ٹکر میں بس میں سوار 40 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے۔ بس بہار کے چھپرا سے کولکتہ جارہی تھی۔ بس میں سوار تقریبا سبھی مسافر مزدور ہیں اور مزدوری کے لئے کولکتہ جارہے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی مسافروں کو بس سے نکال لیا گیا ہے۔
حادثے کے بعد 108 نمبر والی 5 ایمبولینسں موقع پر پہنچ گئیں۔ تمام زخمیوں کو ایس این ایم ایم سی ایچ دھنباد لایا گیا۔ زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

