بہار میں تبدیلی کا وعدہ: لالو خاندان کی عوام سے ووٹنگ کی اپیل

پرانے چہرے، نئے خواب: بہار اسمبلی انتخابات میں لالو...

کیرالہ میں غربت کے خاتمے پر چین کے سفیر نے دی مبارکباد

کیرالہ کی حکومت نے انتہائی غربت کے خاتمے میں...

اندرا گاندھی کو کانگریس کا خراجِ تحسین: مسز گاندھی کی یادیں تاریخ کو زندہ کرتی ہیں

کانگریس نے ’شکتی استھل‘ پر اندرا گاندھی کی جدوجہد...

جے این یو میں تشدد کا واقعہ: طلبہ گروپوں کے درمیان جھڑپ کی حقیقت

دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)...

31 جولائی تک ’ون نیشن ون راشن کارڈ‘ اسکیم نافذ کرنے کی سپریم کورٹ نے دی ہدایت

سپریم کورٹ نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ون نیشن ون راشن کارڈ اسکیم کو 31 جولائی تک نافذ کرنے کی ہدایت کی۔ اعلی عدالت نے حکومت سے غیر منظم اور غیر مقیم مزدوروں کی رجسٹریشن کے لئے نیشنل انفارمیٹکس سنٹر (این آئی سی) کی مدد سے ایک ویب پورٹل تیار کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے منگل کو تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ’ون نیشن ون راشن کارڈ‘ اسکیم کو 31 جولائی تک نافذ کریں۔

جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس ایم آر شاہ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے غیر مقیم مزدوروں کی فلاح و بہبود سے متعلق مرکزی اور ریاستی حکومتوں کیلئے متعدد رہنما خطوط جاری کیں۔

اعلی عدالت نے حکومت سے غیر منظم اور غیر مقیم مزدوروں کی رجسٹریشن کے لئے نیشنل انفارمیٹکس سنٹر (این آئی سی) کی مدد سے ایک ویب پورٹل تیار کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

مہاجر مزدوروں کی نقل مکانی اور کورونا وبا کی وجہ سے دگرگوں صورتحال کی اصلاح کے لئے ازخود نوٹس لینے سے متعلق اپنے حکم میں عدالت عظمیٰ نے کہا ہے کہ حکومتیں غیر مقیم مزدوروں کے لئے راشن مہیا کرے اور وبا جاری رہنے تک کمیونٹی کچن جاری رکھا جائے۔

بنچ نے ریاستوں کو ان کے مطالبہ کے مطابق اضافی غلہ فراہم کرنے کی ہدایت کی ، اور ریاستی حکومتوں سے بھی کہا کہ وہ غیر مقیم مزدوروں میں راشن کی تقسیم کے لئے موزوں منصوبے بنائے۔

خیال رہے ’ون نیشن ون ون راشن کارڈ‘ اسکیم کے تحت راشن ملک کے کسی بھی حصے سے لیا جاسکتا ہے۔ حالانکہ دہلی کے علاوہ ، اس اسکیم کو ابھی تک مغربی بنگال اور آسام کی ریاستی حکومتوں نے نافذ نہیں کیا ہے۔