بہار میں تبدیلی کا وعدہ: لالو خاندان کی عوام سے ووٹنگ کی اپیل

پرانے چہرے، نئے خواب: بہار اسمبلی انتخابات میں لالو...

کیرالہ میں غربت کے خاتمے پر چین کے سفیر نے دی مبارکباد

کیرالہ کی حکومت نے انتہائی غربت کے خاتمے میں...

اندرا گاندھی کو کانگریس کا خراجِ تحسین: مسز گاندھی کی یادیں تاریخ کو زندہ کرتی ہیں

کانگریس نے ’شکتی استھل‘ پر اندرا گاندھی کی جدوجہد...

جے این یو میں تشدد کا واقعہ: طلبہ گروپوں کے درمیان جھڑپ کی حقیقت

دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)...

حماس نے اسرائیل کو فلسطینی علاقوں میں تناؤ میں اضافہ نہ کرنے کی تنبیہ کی

غزہ میں حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیا نے پیر کو صحافیوں کو بتایا ’’حماس، یروشلم میں پرانے شہر اور مسجد اقصیٰ کے راستے فلیگ مارچ نکالے جانے کے خلاف قابضین (اسرائیل)، ثالث اور پوری دنیا کو متنبہ کرتا ہے۔ حماس کا پیغام واضح ہے، ہم نہیں چاہتے کہ جمعرات کا واقعہ 10 مئی کے بعد کی طرح ہو، جب اسرائیل اور حماس نے 11 دن تک زبردست لڑائی لڑی تھی۔

غزہ: غزہ کی حکمراں اسلام پسند تنظیم حماس نے جمعرات کو ہونے والے یروشلم فلیگ مارچ کے تعلق سے اسرائیل کو فلسطینی علاقوں میں کشیدگی کو پھر سے نہ بڑھا نے کے لئے متنبہ کیا ہے۔ حالانکہ اس مارچ کو حفاظتی وجوہات کی بناء پر منسوخ کیا جاچکا ہے۔

غزہ میں حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیا نے پیر کو صحافیوں کو بتایا ’’حماس، یروشلم میں پرانے شہر اور مسجد اقصیٰ کے راستے فلیگ مارچ نکالے جانے کے خلاف قابضین (اسرائیل)، ثالث اور پوری دنیا کو متنبہ کرتا ہے۔ حماس کا پیغام واضح ہے، ہم نہیں چاہتے کہ جمعرات کا واقعہ 10 مئی کے بعد کی طرح ہو، جب اسرائیل اور حماس نے 11 دن تک زبردست لڑائی لڑی تھی۔

رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران مشرقی یروشلم میں 10 مئی کو اسرائیلی پولیس اور فلسطینی نمازیوں کے درمیان جھڑپوں کے بعد اسرائیلی اور حماس کے زیرقیادت گروہوں کے درمیان لڑائی چھڑ گئی تھی۔

یروشلم کے قریب واقع شیخ جرح میں فلسطینی خاندانوں کو گھروں سے بے دخل کرنے کا ایک اسرائیلی عدالت کا فیصلہ بھی ان جھڑپوں کے پیچھے تھا۔

الحیاہ نے کہا ’’یروشلم ہمارے لئے سرخ لکیر ہے۔ ہمیں جنگوں کا شوق نہیں ہے، لیکن ہماری مزاحمت مقدس شہر کا دفاع کرنا ہے۔

دریں اثنا، غزہ میں چیمبر آف جوائنٹ ملٹری آپریشن، جس میں حماس سمیت فلسطینی مسلح ونگ بھی شامل ہے، نے بھی اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ وہ مشرقی یروشلم میں تناؤ میں اضافہ نہ کرے۔

چیمبر نے ایک بیان میں کہا ’’ہم مقدس شہر (یروشلم) میں دشمن (اسرائیل) کے سلوک پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور اگر دشمن 11 مئی سے قبل کی پوزیشن کو واپس لانے کا فیصلہ کرتا ہے تو ہم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے‘‘۔

اس سے قبل اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ اسرائیلی پولیس نے منتظمین کی جانب سے پرانے شہر میں دمشق گیٹ کے راستے مارچ نکالنے والے منتظمین کی درخواست کو مسترد کردیا تھا، جس کے نتیجے میں جمعرات کو ہونے والے یروشلم فلیگ پرچم مارچ کو منسوخ کردیا گیا تھا۔