موبائل فون میں ’سنچار ساتھی‘ ایپ لازمی قرار، سرکاری احکام پر حزب اختلاف برہم

سائبر سیکیورٹی کا سرکاری دعویٰ یا ریاستی نگرانی کا...

ہند-نیپال سرحد سے 6 ماہ میں 100 خواتین غائب: انسانی اسمگلنگ کا شبہ

ہند-نیپال سرحد سے گزشتہ 6 ماہ میں تقریباً 100...

دہلی ہائی کورٹ کا طلاق کا فیصلہ: شادی میں اعتماد کی اہمیت پر زور

دہلی ہائی کورٹ نے طلاق کے مقدمے میں فیصلہ...

الٹی ہو گئیں سب تدبیریں: بہار کے انتخابی نتائج کا سیاسی متن و حاشیہ

بہار اسمبلی انتخابات 2025، این ڈی اے کی غیر...

دہلی دھماکے کے بعد سیکیورٹی کے سخت انتظامات، شہریوں کے تعاون کی ضرورت

دہلی دھماکے کے بعد شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی...

کچھ رعایتوں کے ساتھ بہار میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن 8 جون تک بڑھا

وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں سموار کو کرائس مینجمنٹ گروپ (سی ایم جی) کی میٹنگ میں بہار میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن کو تیسری مرتبہ 8 جون 2021 تک بڑھانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ نتیش کمار نے خود ٹوئٹر پر ٹویٹ کر کے اس کی جانکاری دی۔

پٹنہ: بہار میں پابندی اور تحمل کی وجہ سے کورونا انفیکشن کے معاملے میں آئی کمی کے پیش نظر ریاستی حکومت نے ایک بار پھر لاک ڈاﺅن کی مدت کو سات دنوں کیلئے بڑھا دیا ہے۔ لیکن اس بار 25 فیصد حاضری کے ساتھ سرکاری دفاتر اور ایک دن بیچ کر کے سبھی دکانوں اور اداروں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے، جبکہ دیگر پابندیاں حسب سابق رہیں گی۔

وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں سموار کو کرائس مینجمنٹ گروپ (سی ایم جی) کی میٹنگ میں  ریاست میں جاری لاک ڈاﺅن کو تیسری مرتبہ 8 جون 2021 تک بڑھانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ نتیش کمار نے خود ٹوئٹر پر ٹویٹ کر کے اس کی جانکاری دی۔

بعد میں چیف سکریٹری تری پوراری شرن، ڈیولپمنٹ کمشنر عامرسبحانی، پولیس ڈائریکٹر جنرل ایس کے سنگھل، ایڈیشنل چیف سکریٹری چیتنیہ پرساد، صحت اور آفات منیجمنٹ محکمہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری پرتیہ امرت نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ اس بار لاک ڈاﺅن کے دوران کچھ رعایتیں دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سبھی سرکاری دفاتر اب 25 فیصد حاضری کے ساتھ سہ پہر چار بجے تک کھلیں گے لیکن غیر سرکاری دفاتر ابھی بند رہیں گے۔ اسی طرح اب سبھی دکانیں اور ادارے ایک دن بیچ کر کے صبح چھ بجے سے دو پہر دو بجے تک کھل سکیں گے۔ کون سے گروپ کی دکانیں کس دن کھلیں گی یہ متعلقہ ضلع مجسٹریٹ طے کریں گے۔

مسٹر شرن نے کہا کہ کھاد، جراثیم کش ادویہ اور زرعی آلات سے متعلق دکانیں اور ادارے اور ضروری کھانے کی اشیاء، پھل اور سبزی، گوشت، مچھلی، دودھ اور عوامی نظام تقسیم کی دکانیں صبح چھ بجے سے دو پہر دو بجے تک کھلیں گی۔ اس دوران ماسک، سنیٹائزر اور سوشل ڈسٹنسنگ کے ضوابط پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔ انہوں نے بتایاکہ دیگر پابندیوں میں کسی طرح کی کوئی نرمی نہیں برتی گئی ہے۔ سبھی پابندیاں لاک ڈاﺅن کے پچھلے رہنماء اصول کے مطابق رہیں گی۔