بہار میں تبدیلی کا وعدہ: لالو خاندان کی عوام سے ووٹنگ کی اپیل

پرانے چہرے، نئے خواب: بہار اسمبلی انتخابات میں لالو...

کیرالہ میں غربت کے خاتمے پر چین کے سفیر نے دی مبارکباد

کیرالہ کی حکومت نے انتہائی غربت کے خاتمے میں...

اندرا گاندھی کو کانگریس کا خراجِ تحسین: مسز گاندھی کی یادیں تاریخ کو زندہ کرتی ہیں

کانگریس نے ’شکتی استھل‘ پر اندرا گاندھی کی جدوجہد...

جے این یو میں تشدد کا واقعہ: طلبہ گروپوں کے درمیان جھڑپ کی حقیقت

دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)...

جموں و کشمیر میں بلیک فنگس وبائی مرض قرار

جموں و کشمیر ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے پیر کے روز ایک نوٹیفکیشن جاری کی جس کے تحت بلیک فنگس کو وبائی مرض قرار دیا گیا۔ وادی کشمیر میں سال گزشتہ اس وبائی مرض کے تقریبا نصف درجن معاملے سامنے آئے تھے جن میں سے تین کی موت واقع ہوئی تھی۔

سری نگر: جموں و کشمیر انتظامیہ نے پیر کے روز بلیک فنگس یا مکرمائیکوسس کو وبائی مرض قرار دیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں و کشمیر ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے پیر کے روز ایک نوٹیفکیشن جاری کی جس کے تحت بلیک فنگس کو وبائی مرض قرار دیا گیا۔

بتادیں کہ جموں میں 21 مئی کو بلیک فنگس کا پہلا معاملہ سامنے آیا تھا اور ضلع پونچھ سے تعلق رکھنے والے اس مریض، جو کورونا سے صحتیاب ہوا تھا، کی اسی دن گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں موت واقع ہوئی تھی۔

وادی کشمیر میں بھی سال رواں کا پہلا سیاہ فنگس معاملہ سامنے آیا ہے اور مریض اس وقت گورنمنٹ ڈینٹل کالج سری نگر میں زیر علاج ہے۔

قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں سال گزشتہ اس وبائی مرض کے تقریبا نصف درجن معاملے سامنے آئے تھے جن میں سے تین کی موت واقع ہوئی تھی۔