جمعہ, مارچ 13, 2026

بینک نجکاری کی تجویز کے خلاف 15 اور 16 مارچ کو ملک گیر ہڑتال

Share

بھوپال کے یونائیٹڈ فورم آف بینک یونین کے کوآرڈینیٹر وی کے شرما نے آج یہاں بتایا کہ یہ فورم بینکوں کے افسران اور ملازمین کی نو تنظیموں پر مشتمل ہے اور سب نے ہڑتال میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھوپال: مرکزی بجٹ میں بینکوں کی نجکاری کی تجویز کے خلاف یونائیٹڈ فورم آف بینک یونین کی اپیل پر 15 اور 16 مارچ کو ملک گیر بینک ہڑتال کے تحت مدھیہ پردیش میں تقریبا 5 ہزار بینک برانچوں کے 40 ہزار افسران اور ملازمین ہڑتال پر رہیں گے۔ اس کی وجہ سے بینکوں کے کام کاج مکمل طور پر ٹھپ رہنے کی امید ہے۔

بھوپال کے یونائیٹڈ فورم آف بینک یونین کے کوآرڈینیٹر وی کے شرما نے آج یہاں بتایا کہ یہ فورم بینکوں کے افسران اور ملازمین کی نو تنظیموں پر مشتمل ہے اور سب نے ہڑتال میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسٹر شرما نے کہا کہ پیر اور منگل کی ہڑتال کی وجہ سے بینکوں میں کام کاج مکمل طور پر ٹھپ رہے گا۔  اس دوران، ریاست کی تقریبا پانچ ہزار شاخوں کے 40 ہزار آفیسر اور ملازمین شامل ہوں گے۔ اس میں بھوپال کی تقریبا پانچ سو شاخوں کے پانچ ہزار آفیسر اور ملازمین بھی شامل ہیں۔

اسے بھی پڑھیں:

ایل آئی سی کے حکام اور ملازمین 15 مارچ کو کریں گے احتجاج

Read more

Local News