بہار میں تبدیلی کا وعدہ: لالو خاندان کی عوام سے ووٹنگ کی اپیل

پرانے چہرے، نئے خواب: بہار اسمبلی انتخابات میں لالو...

کیرالہ میں غربت کے خاتمے پر چین کے سفیر نے دی مبارکباد

کیرالہ کی حکومت نے انتہائی غربت کے خاتمے میں...

اندرا گاندھی کو کانگریس کا خراجِ تحسین: مسز گاندھی کی یادیں تاریخ کو زندہ کرتی ہیں

کانگریس نے ’شکتی استھل‘ پر اندرا گاندھی کی جدوجہد...

جے این یو میں تشدد کا واقعہ: طلبہ گروپوں کے درمیان جھڑپ کی حقیقت

دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)...

سری نگر میں بھیانک آتشزدگی، 6 رہائشی مکانات خاکستر

سرکاری ذرائع کے مطابق سری نگر کے نواب بازار علاقے میں ایک رہائشی مکان سے غالباً شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے فوراً متصل مکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

سری نگر: گرمائی دارالحکومت سری نگر کے نواب بازار علاقے میں جمعرات کی علی الصبح آگ کی ایک بھیانک واردات میں 6 رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے نواب بازار علاقے میں جمعرات کی علی الصبح قریب ساڑھے چار بجے ایک رہائشی مکان سے غالباً شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے فوراً متصل مکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

انہوں نے بتایا کہ فائر ٹنڈرس، پولیس اور مقامی لوگوں نے اگرچہ آگ کو قابو میں کر لیا لیکن چھ مکانوں کو خاکستر ہونے سے نہیں بچایا گیا۔

مکان مالکان کی شناخت معراج الدین خان اور غلام رسول (مشترکہ مکان)، عبدالمجید ڈار، نذیر احمد اور جاوید احمد ڈار (مشترکہ مکان)، عبدالقیوم، توحید شوکت ڈار، منیر احمد ڈار اور محمد شفیع ڈار (مشترکہ مکان) کے بطور ہوئی ہے۔

دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔