جمعہ, مارچ 13, 2026

شیوسینا کا بی جے پی پر حملہ، کیا برڈ فلو کے پیچھے بھی پاکستان اور خالصتان کا ہاتھ ہے؟

Share

شیوسینا نے بی جے پی سے سوال کیا ہے کہ اب تک اس کی پارٹی کے ترجمانوں نے یہ اعلان کیوں نہیں کیا کہ مرغیوں اور پرندوں کی پراسرار ہلاکتوں کے پس پشت بھی پاکستانی اور نکسلیوں کا ہاتھ ہے۔


ممبئی: شیوسینا نے اپنی سابقہ ہمنوا سیاسی پارٹی بی جے پی سے سوال کیا کہ کیا ملک میں برڈ فلو کی وباء پھیلنے کے پس پشت بھی کوئی پاکستانی, خالصتانی اور ماؤ نواز تنظیموں کا ہاتھ ہے؟

سینا کے ترجمان اخبار سامنا میں لکھے گئے اداریہ میں مھاراشٹرا کی حکمراں جماعت میں شامل شیوسینا نے بی جے پی قائدین کے زرعی بل کے خلاف کسانوں کے جاری احتجاج پر دئیے گئے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے الزام لگایا تھا کہ پاکستانیوں، خالصتانیوں، چینیوں، نکسلیوں اور ماؤن وازوں کی کسانوں کے احتجاج کو حمایت حاصل ہے اور پردے کے پیچھے یہی ملک دشمن طاقتیں ان کو اکسا رہی ہیں۔

سینا نے بی جے پی سے سوال کیا کہ کیا ملک میں برڈ فلو پھیلنے میں بھی کوئی پاکستانی، خالستانی یا نکسلی ہاتھ ہے؟

اداریہ میں مزید لکھا ہے کہ کسان نئے زرعی قانون کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور اس دوران برڈ فلو پھیلنے کا نیا بحران سامنے آیا ہے۔ نیز چند سرکاری عہدے داران کا کہنا ہے کہ کسانوں کے احتجاج کے پیچھے ملک دشمن طاقتیں شامل ہیں۔

سینا نے بی جے پی سے یہ سوال کیا کہ اب تک اس کی پارٹی کے ترجمانوں نے یہ اعلان کیوں نہیں کیا کہ مرغیوں اور پرندوں کی پراسرار ہلاکتوں کے پس پشت بھی پاکستانی اور نکسلیوں کا ہاتھ ہے۔

Read more

Local News