جمعہ, مارچ 13, 2026

عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کو چین میں داخلے کی اجازت نہیں ملی

Share

ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا کہ آج ہمیں معلوم ہوا ہے کہ چینی حکام نے ابھی تک ٹیم کو چین کے دورے کی حتمی اجازت نہیں دی ہے۔ مجھے اس خبر سے بہت مایوسی ہوئی ہے۔

ٹوکیو: ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈنوم گیبریس نے کہا ہے کہ ماہرین کی بین الاقوامی ٹیم کے ممبروں کو کورونا وائرس کی ابتدائی مطالعہ کے لئے چین میں داخل ہونے کے لئے حتمی منظوری نہیں ملی ہے۔

مسٹر ٹیڈروس نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ’’آج ہمیں معلوم ہوا ہے کہ چینی حکام نے ابھی تک ٹیم کو چین کے دورے کی حتمی اجازت نہیں دی ہے۔ مجھے اس خبر سے بہت مایوسی ہوئی ہے کہ دو ممبران نے اپنا سفر شروع کردیا تھا اور دیگر کو آخری لمحے تک اجازت نہیں ملی‘‘۔ 

مسٹر ٹیڈروس نے کہا کہ ٹیم چین میں کورونا وائرس کی اصل کی تحقیقات کرے گی اور معلوم کرے گی کہ ملک میں وباء کے ابتدائی مراحل کے دوران کیا ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے چینی حکام سے چین میں ٹیم کے داخلے کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے تاکہ مشن جلد سے جلد شروع ہوسکے۔ انہوں نے کہا ’’ہم سینئر چینی عہدیداروں سے رابطے میں ہیں اور ہم نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ مشن ڈبلیو ایچ او اور بین الاقوامی ٹیم کی ترجیح ہے۔‘‘

Read more

Local News